میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان نے سلامتی کونسل میںمستقل رکنیت کیلئے بھارتی اہلیت پر سوالات اٹھا دیے

پاکستان نے سلامتی کونسل میںمستقل رکنیت کیلئے بھارتی اہلیت پر سوالات اٹھا دیے

ویب ڈیسک
منگل, ۲۶ نومبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

پاکستان نے سلامتی کونسل میںمستقل رکنیت کے لیے بھارتی اہلیت پر سوالات اٹھا دیے ۔ سلامتی کونسل اصلاحاتی عمل پر جنرل اسمبلی میں مباحثہ سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں متعین پاکستا ن کے مستقل مندوب منیر اکرم کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کی قراردادوںکی کھلی خلاف ورزی کرنے والا ملک غیر مستقل رکن بننے کا بھی اہل نہیں۔ منیر اکرم کا کہنا تھا کہ جو ملک طاقت کے زور پر مغلوب عوام کے حقوق صلب کرے وہ کیسے عالمی امن کا ضامن ہو سکتا ہے ۔ منیر اکرم کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل میں طاقت کی بجائے ملکی امن کے لئے ان کی کوششوں کو دیکھنا چاہیئے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اصلاحات پر پاکستانی مئوقف جمہوری اصولوںاور عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں