میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نواز شریف سے تعلق ختم ، چودھری نثار کااعتراف

نواز شریف سے تعلق ختم ، چودھری نثار کااعتراف

ویب ڈیسک
پیر, ۲۶ نومبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے مکمل طور پر تعلق ختم ہونے کا اعتراف کرلیا ہے ۔ایک نجی چینل سے گفتگو میں چودھری نثار نے کہا کہ عمران خان کو بیٹنگ وکٹ ملی ہے ،وہ سیدھا کھیلیں تو سہی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ملنے والی وکٹ میں نہ پیس ہے اور نہ وہ اسپن لے رہی ہے ،اس بیٹنگ وکٹ پر انہیں صرف سیدھا کھیلنا ہے ،پہلے وہ اچھی ٹیم میدان میں اتاریں۔چودھری نثار نے کہا کہ عمران خان کو ق لیگ کی حکومت سے بھی بہتر ماحول ملا ہے ، احتساب بلا تفریق ہونا چاہیے ، یہ کوئی احتساب نہیں کہ اپوزیشن کو رگڑا دے دیا جائے لیکن حکومت کے ساتھ شامل لوگوں کو کوئی پوچھنے والا نہ ہو۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں