ورکرز کنونشن سندھ کے عوام کو نیا حوصلہ اور عزم دے گا
شیئر کریں
اسلامی تحریکوں نے مغرب کو دلائل اور جہادی قوت سے شکست دی، گزشتہ 100سال آگے بڑھنے کے سو سال تھے، ،منور حسن
جماعت اسلامی پاکستان نے ہمیشہ امت مسلمہ کی بات کی ، ہم بیت المقدس سے یہودیوں کا قبضہ ضرور ختم کرائیں گے،خالد مشعل
غزوہ ہند کے نتیجے میں ہی جنت ارضی کشمیر غلامی سے نجات حاصل کرے گا،سپریم کمانڈر حزب المجاہدین سید صلاح الدین
مزار قائد کے پہلو میں جمع ہوکرسندھ کے لوگوں نے اتحاد و یکجہتی کا ثبو ت دیا ، سند ھ کے عوام کو مایوسیوں سے نجات دلائیں گے‘معراج الہدیٰ
کراچی نے سندھ کے عوام کے لیے میزبانی کا حق پوری طرح ادا کرنے کی کوشش کی ،محبت و اخوت ہمارا پیغام ہے ،حافظ نعیم الرحمن
جماعت اسلامی سندھ کے تحت ورکرز کنونشن اجتماع عام میں تبدیل ہوگیا جس مین کراچی سمیت اندرون سندھ سے ہزاروں مرد وخواتین شریک ہیں ۔ کنونشن اتوار کے روز بھی جاری رہے گا ۔کنونشن کے پہلے دن انٹرنیشنل سیشن کی صدارت جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سید منور حسن نے کی جبکہ ابتدائی سیشن میں امیر جماعت اسلامی سندھ ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی اور امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے خطاب کیا ۔ انٹر نیشنل سیشن میں حماس کے سربراہ خالد مشعل ، بنگلا دیش جماعت اسلامی کے رہنما پروفیسر بد ر الاسلام اورترک حکمران پارٹی کے رہنما برہان قایہ ترک کا ویڈیو پیغام بھی سنایا گیا جبکہ کشمیری حریت رہنما و حزب المجاہدین کے سربراہ پیر سید صلاح الدین ، علماءکونسل کے صدر مولانا ظفر آزاد اور جماعت اسلامی پاکستان کے نگراں امور خارجہ عبد الغفار عزیز نے بھی خطاب کیا ۔
ابتدائی سیشن سے جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر محمد حسین محنتی ، پروفیسر نظام الدین میمن اور مولانا عطاءاللہ رو¿ف نے بھی خطاب کیا جبکہ نظامت کے فرائض جماعت اسلامی سندھ کے سکریٹری ممتاز حسین سہتو نے انجام دیے ۔سید منور حسن نے انٹر نیشنل سیشن سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 100سال اسلامی تحریکوں کے آگے بڑھنے اور پیش رفت کرنے کے سو سال ہیں اور اس پورے عرصے میں مغرب نے اسلام اور اسلامی تحریکوں کے خلاف جو بھی پروپیگنڈا اور لٹریچر پیدا کیا، اسلامی تحریکوں نے اس کا ہر طرح سے جواب دیا ہے اور دلائل اور تجزیہ کے ساتھ جواب دیا ہے اور اس کے نتیجے میں اسلامی تحریکوں سے وابستہ افراد میں یکسوئی اور اطمینان پیدا ہوا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اسلام کے خلاف یہ پروپیگنڈا کیا گیا کہ یہ تلوار سے پھیلا اور یہ کہ مسلمان تشدد پسند اور انتہا پسندہیں لیکن اسلامی تحریکوں نے اس الزام کا بھی ہر سطح پر جواب دیا اور اس کو غلط ثابت کیا اور اکیڈمی کے طور پر مغرب کو اس حوالے سے شکست ہوئی ہے ۔ اس پورے عمل میں جہادی تحریکوں نے بھی اپنا مو¿ثر اور مثبت کردار اد اکیا ہے ۔ افغانستان کے اندر یہ ثابت ہوا کہ ساری سائنس ، ٹیکنالوجی جذبوں اور حوصلوں کو شکست نہیں دے سکتی ۔انہوں نے کہا کہ یہ اسلام کی فطرت ہے کہ اسلام غالب ہونے کے لیے آیا ہے اور یہ بات مغرب اور اسلام کے دشمن بھی اچھی طرح جانتے ہیں ۔تمام اسلامی تحریکوں نے اس بات کو سیکھا ہے جو مولانا مود ی نے کہی ہے کہ ضابطوں اور قاعدوں کو کبھی نظر اندا زنہ کیا جائے ۔ اسلامی تحریکوں سے ان کا مقصد ، نصب العین اور منشور تک چھین لینے کی کوشش کی گئی ہے لیکن اسلامی تحریکوں نے حقیقت میں ان کوششوں اور سازشوں کو بھی ناکام کیا ہے ۔ ۔فلسطین میں اسرائیل کے خلاف برسر پیکارجہادی تنظیم حماس کے سربراہ خالد مشعل نے عربی میں اپنا خطاب کیا جس کا ترجمہ جماعت اسلامی کے نگراں امور خارجہ عبد الغفار عزیز نے اردو میں کیا ۔ خالد مشعل نے کنونشن کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ کا محاصرہ جاری ہے اور فلسطینی مسلمانوں پر جنگ مسلط ہے ۔ غزہ کے مسلمانوں نے حماس کا انتخاب کیا ہے۔ فلسطین کے مسلمان پاکستان کے سمیت پوری امت کے مسلمانوں سے مدد اور دعاو¿ں کے طلبگار ہیں ۔ ہمارا عزم ہے کہ ہم بیت المقدس سے یہودیوں کا قبضہ ضرور ختم کرائیں گے اور ان شاءاللہ قبلہ اول میں ضرور نماز ادا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان نے ہمیشہ امت مسلمہ کی بات کی ہے اور دنیا بھر میں جہاں بھی مسلمانوں پر مظالم ہوئے ان کے حق میں آواز بلندکی ہے اور مظلوم کا ساتھ دیا ہے ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ جماعت اسلامی کو کامیابی سے نوازے اور یہ کلمے کی سربلندی کی جدوجہد جاری رہے ۔انہوںنے کہا کہ ہمارا سید ابوالاعلیٰ مودودی سے بڑا گہرا اور قدیم رشتہ اور تعلق ہے ۔ سید مودودی نے بھی ہر موقع پر فلسطینی مسلمانوں کا ساتھ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایٹمی طاقت ہے اور اس کی ایک نظریاتی شناخت ہے اس لیے پاکستان کے خلاف بھی سازشیں ہورہی ہیں ۔فلسطینی مسلمان اہل پاکستان سے خصوصی محبت اور عقیدت رکھتے ہیں ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان مضبوط اور مستحکم ہو اور ترقی کرے ۔جماعت اسلامی پاکستان کے نگراں امور خارجہ عبد الغفار عزیز نے مصر ،شام ، عالم عرب اور امت مسلملہ کے عمومی حالات پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف اسرائیل کا صدر بھارت کا دورہ کررہا ہے تو دوسری جانب ترکی کے صدر طیب رجب اردوان نے پاکستان کا دورہ کیا ۔ عالم اسلام کے خلاف عالم کفر نے گٹھ جوڑ کر رکھا ہے اور مسلمانوں کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مصر، فلسطین اور بنگلہ دیش میں اسلامی تحریکوں کو رہائشی جبر و تسلط اور سرکاری دہشت گردی کا سامنا ہے اسلامی تحریکوں سے وابستہ افراد کا حوصلہ بلند اور جواں ہے۔ترکی کی حکمران پارٹی کے رہنماءبرہان قایہ ترک نے اپنے پیغام میں کہا کہ صدر طیب اردگان ملک کے عوام کے محبوب ترین رہنماءہیں۔ پوری ترک قوم ان کے ساتھ ہے ۔مصر میں اخوان المسلمون پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف بھی ترک صدر نے آواز اُٹھائی اور ان کی بھر پور مدد کی ۔اسی طرح فلسطینی مسلمانوں کی بھی ہم نے مسلسل حمایت جاری رکھی ہے اور جب غزہ کا مکمل محاصرہ کیا گیا تو ترک نے اس کے خلاف آواز بلند کی اور مختلف طریقوں سے فلسطینی مسلمانوں کی مدد کی ۔بنگلہ دیش جماعت اسلامی کے رہنماءبد الاسلام نے کہاکہ بھارت کی ایماءپر حسینہ واجد حکومت مظالم ڈھارہی ہے اور ایک کے بعد ایک رہنما کو پھانسی دی جارہی ہے ۔انتقامی کاروائیوں اور مظالم کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا اور نام نہاد ٹریبونل کے ذریعہ سزاﺅں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے لیکن ہمارا عزم اور حوصلہ پست نہیں ہوا ہے ۔جماعت اسلامی کو کمزور یا ختم نہیں کیا جاسکتا ۔
حزب المجاہدین کے سپریم کمانڈر نے کہا کشمیری اپنے اس مطالبے پر متحد ہیں کہ ہمیں حق خود ارادیت دیاجائے ۔ عالمی برادری ،اقوام متحدہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے اور کشمیریوں کے ان کے جائز حق سے محروم رکھا گیا ہے ۔ کشمیری عوام بھارت کی غلامی قبول کرنے کے بجائے پاکستان سے الحاق چاہتے ہیں اور کشمیریوں کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں ۔ 14اگست کو یوم سیاہ بناتے ہیں۔ برہان مظفر وانی کی حالیہ شہادت کے بعد مقبوضہ کشمیر میں جذبہ آزادی اور شوق شہادت کی نئی اور توانا لہر پیدا ہوئی ہے اور مسلسل کرفیو کے باوجود کشمیری سراپا احتجاج ہیں ۔ کشمیرعوام اپنا حق لے کر رہیں گے ۔ پاکستان کے حکمرانوں کو مسئلہ کشمیر پر جرات مندانہ اور دو ٹوک موقف اختیار کرنا چاہیے ۔ سید صلاح الدین نے کہا کہ ہم غزوہ ہند کی کامیابی کے لیے پرامید ہیں ،غزوہ ہند کے نتیجے میں ہی جنت ارض کشمیر غلامی سے نجات حاصل کرے گا اور آزادی کا سورج طلوع ہوگا ۔
قبل ازیں کنونشن سے امیر جماعت اسلامی سندھ ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج سندھ بھر کے ہزاروں مرد وخواتین نے مزار قائد کے پہلو میں جمع ہوکر اتحاد و یکجہتی کا ثبو ت دیا ہے اور یہ پیغام دیا ہے کہ جماعت اسلامی ہی سند ھ کے عوام کو نفرت اور دوریوں ، مایوسیوں اور مسائل سے نجات دلاسکتی ہے ۔ جماعت اسلامی تعصبات سے بالاتر ہوکر عوا م کو کلمے کی بنیاد پر جمع ہونے کی دعوت دیتی ہے ۔ سندھ کے عوام برسوں سے شدید مشکلات اور پریشانیوں کا شکار ہیں ۔ پورا سندھ موئن جو دڑو کا منظر پیش کررہا ہے اور کراچی کو ورلڈ بنک نے دنیا کے 10ناقابل رہائش شہروں میں سے ایک قرار دیا ہے، سندھ کے عوام کے لیے صحت اور تعلیم کی سہولتوں کا کوئی انتظام نہیں ہے اور یہ سب کرپٹ ظالم حکمرانی کا نتیجہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج سندھ ورکرز کنونشن میں سندھ میں رہنے والے اور ہر زبان بولنے والے شریک ہیں ، سب بھائی بھائی ہیںاور سندھی اجرک کی موجودگی پورے سندھ کے لیے اخوت اور محبت کا پیغام ہے ۔ جماعت اسلامی سندھ کے مظلوم عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی ۔ جماعت اسلامی کا دامن کرپشن سے پاک ہے اور آج جماعت اسلامی نے یہ کنونشن کر کے اس بات کا ثبوت دیا ہے کہ وہ ایک منظم اور مو¿ثر جماعت ہے ۔ ورکرز کنونشن سندھ کے عوام کو نیا حوصلہ اور عزم دے گا اور یہاں سے جانے والے اس پیغام کو لے کر جائیں گے کہ سندھ کو اور پورے پاکستان کو اسلامی اور خوشحال بنانے کی جدوجہد مزید بہتر کی جائے گی ۔ حافظ نعیم الرحمن جو پورے کنونشن کے ناظم اجتماع ہیں نے شرکاءکو باغ جناح میں دو دن قیام اور ان کے لیے کیے گئے انتظامات و تیاریوں کے حوالے سے ضروری ہدایات دیں اور کہا کہ جماعت اسلامی کراچی نے سندھ کے عوام کے لیے اپنی میزبانی حق پوری طرح ادا کرنے کی کوشش کی ہے اور اس وسیع و عریض گراو¿نڈ میں ایک چھوٹی سی عارضی بستی بسائی ہے ۔ محبت اور اخوت ہی ہمارا پیغام ہے ۔ شاہ عبد اللطیف بھٹائی صوفی اور محبت کے شاعر ہیں ۔ جماعت اسلامی پوری امت کے ایک ہونے کے نظریے اور عقیدے پر یقین رکھتی ہے اور ہم اللہ اور اس کے رسول کی عقیدت و محبت اور پیروی کے مرکز و محور کی طرف بلاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی جماعت کا پہلا اورنیا تجربہ ہے لیکن ہم نے پوری کوشش کی ہے کہ تمام ضروری انتظامات اور سہولتیں مہیا کی جائیں ۔ یہاں ہمیں ایثار اور قربانی سے کام لینا ہے ہم جماعت اسلای کراچی کی طرف سے تمام شرکاءکو خوش آمدید کہتے ہیں ۔کلیدی خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا کہ کل مودی نے ہمیں پیغام دیا ہے کہ میں پاکستان کا پانی بند کروں گا ، آج میں شہر کراچی میں اور خاص کر قائد اعظم کے مزار کے قریب موجود ہوں اور پاکستان کا وہ صوبہ جو باب الالسلام ہے جہاں کے چپے چپے پر محمدبن قاسم کے نشانات ہیں ،بھارتی وزیر اعظم نرندر مودی کو جواب دینا چاہا ہو ں کہ تمہارے ہاتھ میں وہ لکیر نہیں کہ تم پاکستان کا پانی بند کرسکو، تم پاکستان کا پانی بند کرو گے تو سن لو ہم تمہاری سانس بند کریں گے۔زمانہ گزر گیا حالات تبدیل ہو گئے لیکن میں بتانا چاہتا ہوں کہ ہماری قوم کی ماﺅں کی گود میں ایک نہیں کروڑوں محمود غزنوی اور احمد شاہ ابدالی جیسے نوجوان اور بچے موجود ہیں اور مودی نے کوئی مہم جوئی کی تو ا ن شاءاللہ پاکستانیوں کے ٹکر سے تمہاری تکبر اور غرور کا سومنات پاش پاش ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جنرل راحیل شریف سلیقے کے ساتھ ریٹائرڈ رخصت ہوگئے اور نیا آرمی چیف کو ایک طریقے اور ضابطے کے ساتھ مقرر کردیا گیا ہے ،ہم اس سلیقے اور طریقے کے ساتھ اس تبدیلی کو خوش آئند سمجھتے ہیں امید کرتے ہیں کہ ان شاءاللہ آرمی چیف اور بحیثیت فوج ادارہ فوج کا ماٹو ایمان تقویٰ اور جہاد فی سبیل اللہ کے ساتھ چلے گا ۔انہوں نے کہا کہ سندھ ورکرز کنونشن میں ہزاروں کی تعداد میں مرد وخواتین کی شرکت پر جماعت اسلامی کے صوبہ سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی ،امیر کراچی حافظ نعیم الرحمن اورپوری ٹیم کو مبارک باد دیتا ہوں اور یہ سمجھتا ہوں کہ یہ تاریخی کنونشن ہے ،تبدیلی اورانقلاب ہے اور اس کا یہی پیغام ہے کہ اٹھو میرے دنیا کے غریبوں کو جگا دو خاک ِامراءکے درو دیوار کو ہلا دو ۔