میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاک فوج کے جوان بھارتی فوج کو سبق سکھا سکتے ہیں

پاک فوج کے جوان بھارتی فوج کو سبق سکھا سکتے ہیں

منتظم
هفته, ۲۶ نومبر ۲۰۱۶

شیئر کریں

ریاض احمد چودھری
وزیراعظم نوازشریف نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے اعزاز میں دئے گئے الوداعی عشائیہ میں دہشتگردی کے خلاف جنگ میںآرمی چیف اور پاک فوج کے کردار کو سراہا۔ راحیل شریف نے بطورآرمی چیف شاندار خدمات انجام دیں۔ جنرل راحیل کا خاندان ملکی دفاعی خدمات کے نام سے جانا جاتا ہے۔ جنرل راحیل شریف کو غیر معمولی قابلیت کی بنا پر آرمی چیف مقرر کیا گیا اور راحیل شریف نے محنت اور لگن سے خود کو بے مثال سپہ سالار ثابت کیا۔ وزیر اعظم نے کہاکہ جنرل راحیل شریف کی زیر قیادت فوج نے دہشت گردوں کو ہر محاذ پر شکست دی۔ بہترین سپہ سالار کے اسٹریٹجک مشوروں کو ہمیشہ اپنایا اور مستقبل میں بھی ان سے مشاورت کرتے رہیں گے – مادر وطن کی حفاظت کیلئے پاک فوج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ مسلح افواج کے آپریشن ضرب عضب کی پوری دنیا معترف ہے۔ انسداد دہشتگردی کیلئے ہمارے عزم سے دنیا واقف ہے۔ میں نے ہمیشہ جنرل راحیل شریف کے اسٹرٹیجک مشوروں کو اپنایا ہے۔ جنرل راحیل شریف میں بھرپور قائدانہ صلاحیتیں ہیں ، ان کی انتھک کوششوں کے عزم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ آج کا پاکستان 2013ءکے مقابلے میں زیادہ محفوظ اور مضبوط ہے۔ جنرل راحیل شریف نے ہمیشہ آگے بڑھ کر قیادت فراہم کی۔ جنرل راحیل شریف کی قیادت میں پاکستان کی مسلح افواج نے نہ صرف بیرونی خطرات بلکہ دہشت گردی کے عفریت کا مقابلہ کیا۔ ہم نے کامیابی کے ساتھ ریاست کی رٹ کو قائم کیا اور ہماری خود مختاری کے تحت آنے والے ایک ایک انچ علاقے میں اقتدار اعلیٰ کو بحال کیا۔ ہم یہاں جنرل راحیل شریف کے ملک اور مسلح افواج کے لئے سالہا سال کے شاندار خدمات کے اعتراف اور تشکر کے لئے جمع ہوئے ہیں۔ جنرل راحیل شریف کا تعلق ایسے نازاں خاندان سے ہے جس کی فوج کے لئے خدمت کی روایت ہے۔ میجر عزیز بھٹی شہید اور میجر شبیر شریف شہید کی شہادت اور نشان حیدر کا اعزاز ان کے خاندان کے لئے منفرد اعزاز ہے۔
آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بھارت کی جانب سے سرجیکل اسٹرائیکس کے دعوے کو ”جھوٹا ڈرامہ“ قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر ہم نے سرجیکل اسٹرائیک کی تو بھارتی نصاب میں اپنی آئندہ نسلوں کو پاک فوج کے قصے پڑھائے جائیں گے۔ پاک فوج کے جوان بھارتی فوج کو سبق سکھا سکتے ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف لڑنے والی پاک آرمی دنیا کی مضبوط ترین فوج ہے۔ جس نے دہشت گردی کا ناسور ہمیشہ کے لیے دفن کردیا۔ فاٹا میں دہشت گردی کے خاتمے میں فوج اور ایف سی نے نمایاں کام انجام دیا۔ دہشتگردوں کے ٹھکانوں اور انفرااسٹرکچر کو کامیابی سے ختم کردیا گیا۔ عوام کے تعاون سے دہشت گردی کو ختم کرنے میں مدد ملی۔ انسداد دہشت گردی کے آپریشنز کو مکمل کر کے دم لیں گے۔ پاک فوج اور قبائلیوں کا اتحاد ناقابل شکست بن چکا ہے۔
جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ انھوں نے اپنے دور میں پاک فوج کا مورال بلند کیا اور وہ چاہتے ہیں کہ فوج اور عوام کے درمیان رشتہ برقرار رہے۔ضرب عضب آپریشن کی وجہ سے قبائلی علاقوں میں امن قائم ہوگیا ہے اور ترقیاتی کام بھی جاری ہیں۔
ائرچیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ پاکستان کی تینوں مسلح افواج کی جنگی تربیت بہت معیاری اور اعلیٰ ہے۔ پاک فضائیہ دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ ضرب عضب ایک مکمل جنگ ہے اس میں کسی کو شک نہیں ہونا چاہئے۔ فضائیہ اس جنگ میں شامل ہے۔ بھارتی عزائم سے بخوبی واقف ہیں۔ اگر اس نے کوئی قدم اٹھایا تو جانتے ہیں اسے کہاں سے پکڑنا ہے۔ ہماری صلاحیتوں پر کسی کو شک نہیں ہونا چاہئے۔ شاید ہماری سول قیادت کو ضرب عضب سے متعلق اتنا معلوم نہ ہو لیکن ہماری فوج ہر روز ایک جنگ لڑتی ہے۔ اللہ نہ کرے کہ بھارت سے کبھی جنگ ہو، لیکن اگر جنگ ہوئی تو ہمیں کوئی پریشانی نہیں۔ بھارت کےخلاف تینوں مسلح افواج تیار ہیں۔ بھارت کے ہتھکنڈوں سے دباو¿ میں آنے والے نہیں ہیں۔ اڑی واقعے کے بعد پاکستان نے بڑے سادے انداز میں تمام تیاریاں کرلی تھیں، اس لئے بھارت تحمل میں رہ کر کشمیر کے معاملے کو حل اور باقی معاملات کو بہتر کرے تو اچھا ہے۔ بھارت کو دیگر معاملات پر اصولوں کے مطابق بات کرنی چاہئے۔ نیول چیف ایڈمرل ذکاءاللہ نے کہا بھارتی آبدوز کا معاملہ غیرمعمولی تھا جسے کچھ دن پھنسا کر رکھنے کے بعد واپس جانے پر مجبور کر دیا۔ امید ہے آئندہ بھارت یہ جرات نہیں کرے گا۔ کراچی شپ یارڈ نے بہت ترقی کی ہے جہاں میزائل بوٹس بن رہی ہیں۔ سی پیک بہت بڑا منصوبہ ہے جوکہ جلد ہی آپریشنل ہو جائے گا۔ اس حوالے سے اپنی ذمہ داریوں سے پوری طرح آگاہ ہیں۔ اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے پوری کریں گے۔ پاکستان نیوی اور میری ٹائم مل کر پانیوں میں بھارت کی شرارتیں روک رہے ہیں آئندہ کسی بھارتی آبدوز کو یہاں آنے کی جرات نہیں ہوگی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں