سندھ بلڈنگ ،گلبرگ میں بغیر نقشوں کے تعمیرات
ویب ڈیسک
هفته, ۲۶ اکتوبر ۲۰۲۴
شیئر کریں
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں ملکی محصولات کروڑوں کا نقصان پہنچانے والی مافیا آزاد ہے ، کراچی کے دیگر علاقوں کی طرح ڈائریکٹر ڈیمالیشن سجاد خان نے گلبرگ ٹاؤن میں بھی اپنا نیٹ ورک قائم کررکھا ہے ، انتہائی ذمہ دار ذرائع کے مطابق گلبرگ بلاک 14 میں بیٹر نعمان انتہائی سرگرم ہے ، پلاٹ R684 اور R 1100 پر بغیر نقشہ منظوری تعمیرات کروائی جارہی ہے ، جس جانب سے متعلقہ حکام نے چشم پوشی اختیار کر رکھی ہے، غیر قانونی تعمیرات مافیا اور سندھ بلڈنگ افسران کے درمیان سہولت کار افسران انتہائی سرگرم ہیں، ذرائع کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر سلیم حبیب ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زبیر مرتضی اور بلڈنگ انسپکٹر سجاد خان نے غیر قانونی تعمیرات میں حصہ دار ہیں ، اس جانب سے روک تھام پر مامور اداروں نے چشم پوشی اختیار کر رکھی ہے۔