میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پانی چوروں کیخلاف گرینڈ آپریشن، 4 تالاب مسمار

پانی چوروں کیخلاف گرینڈ آپریشن، 4 تالاب مسمار

ویب ڈیسک
هفته, ۲۶ اکتوبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

محکمہ سیکیورٹی واٹرکارپوریشن نے حب کینال کے اطراف میں گڑھوں اورپانی چوری کیلئے بنائے گئے چار تالابوں کومسمار کردیا۔ترجمان واٹرکارپوریشن کے مطابق محکمہ سیکیورٹی واٹر کارپوریشن نے رینجرز کے ہمراہ پانی چوروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے حب کینال کے اطراف گڑھوں اورپانی چوری کیلئے بنائے گئے چار تالابوں کومسمار کردیا۔پانی چوری کے لیے لگائے گئے غیر قانونی کنکشنز بھی منقطع کردیے گئے۔ پانی چورگڑھوں میں پانی جمع کرکے ٹینکروں کے ذریعے شہر کے مختلف علاقوں میں مہنگے داموں میں فروخت کرتے تھے۔حب کینال کی طرف آنے والے تمام غیرقانونی راستوں کو مکمل طور پربندکردیاگیا۔ٹینکرزغیرقانونی راستوں سے آکر پانی چوری کرتے تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں