میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سخت سیاسی حریف تحریک انصاف ،جے یو آئی میںپہلا باضابطہ رابطہ

سخت سیاسی حریف تحریک انصاف ،جے یو آئی میںپہلا باضابطہ رابطہ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۶ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

ملکی سیاست میں مفاہمت کی بازگشت سنائی دینے لگی، ایک دوسرے کی سخت حریف سیاسی جماعتوں پاکستان تحریک انصاف اور جمعیت علماء اسلام (ف) کے درمیان 2018 کے بعد پہلا باضابطہ رابطہ ہوگیا۔ سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر قیادت پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔ وفد نے مولانا سے ان کی خوش دامن کے انتقال پر تعزیت کی اور ملکی سیاسی حالات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔پی ٹی ا?ئی وفد سابق اسپیکر اسد قیصر کی سربراہی میں مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچا، وفد میں سابق وفاقی وزیر علی محمد خان اور بیرسٹر محمد علی سیف بھی شامل تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں