میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کوئی ڈیل نہیں ہوئی، نواز شریف اقتدار میں آئے تو بیانیہ مفاہمت کا ہی ہوگا، اسحاق ڈار

کوئی ڈیل نہیں ہوئی، نواز شریف اقتدار میں آئے تو بیانیہ مفاہمت کا ہی ہوگا، اسحاق ڈار

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۶ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہماری کوئی ڈیل نہیں ہوئی، نواز شریف اقتدار میں آئے تو بیانیہ مفاہمت کا ہی ہوگا، نوازشریف انتقام کی سیاست نہیں کریں گے۔ ایک انٹرویومیں اسحاق ڈار نے کہا کہ آنے والے وقت میں نواز شریف اور آصف زرداری کی ملاقات ہوگی، ذاتی خواہش ہے کہ تمام اہم سیاسی جماعتوں کو مل کرحکومت بنانی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف پاناما کا ڈرامہ رچایا گیا، نواز شریف اس وقت اپنے قانونی معاملات میں مصروف ہیں۔اسحاق ڈار نے کہا کہ نواز شریف الیکشن کی تاریخ کیسے دے سکتے ہیں؟ نواز شریف کس حیثیت میں الیکشن کی تاریخ دیں؟ جتنی جلدی الیکشن ہو یہ ہمارے لیے بہتر ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں