میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ زراعت سندھ ،سیکریٹری نے سسٹم کے خلاف ڈنڈا اٹھا لیا

محکمہ زراعت سندھ ،سیکریٹری نے سسٹم کے خلاف ڈنڈا اٹھا لیا

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۶ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) محکمہ زراعت سندھ ،سیکریٹری نے سسٹم کے خلاف ڈنڈہ اٹھا لیا، سسٹم سرغنہ امداد میمن کو سائیڈ لائن کردیا گیا، سیکشن افسر اصغر گھانگھرو محکمہ ایس این جی ڈی میں رپورٹ، ڈی جی ریسرچ نور محمد بلوچ اور ندیم شاہ کے خلاف بھی محکمانہ تحقیقات کا امکان، امداد میمن غیرقانونی طور پر ڈی جی بجیٹ اینڈ اکائونٹس کے عھدے پر براجمان تھے، تفصیلات کے مطابق محکمہ زراعت سندھ کے سیکریٹری رفیق مصطفی شیخ نے محکمے میں سسٹم کے خلاف ڈنڈہ اٹھا لیا ہے، محکمہ زراعت سندھ کے سسٹم کے کرتا دہرتا حاجی امداد میمن کو سائیڈ لائن کردیا گیا ہے، حاجی امداد میمن غیرقانونی طور پر ڈائریکٹر جنرل بجٹ اینڈ اکائونٹس کے عہدے پر براجمان تھے جبکہ مذکورہ عہدہ بجیٹ میں سکیشن ہی نہیں تھا، حاجی امداد میمن کے مبینہ فرنٹ مین سیکشن افسر اصغر گھانگھرو کو واپس محکمہ ایس این جی ڈی میں سرینڈر کروادیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق واٹر منیجمنٹ اور انجینئرنگ ونگ کے ڈی جی کے عہدے پر براجمان ندیم شاہ جو کہ حاجی امداد میمن کا قریبی افسر سمجھا جاتا ہے کے خلاف بھی تفصیلات اکھٹی کرنا شروع کردی گئیں ہیں، ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ریسرچ نور محمد بلوچ اور ڈائریکٹر جنرل ندیم شاہ کے خلاف محکمانہ کارروائی کا امکان ہے، ذرائع کے مطابق سیکریٹری کی جانب سے بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کے بعد سسٹم کے افسران پریشانی کا شکار ہیں، ذرائع کے مطابق حاجی امداد میمن کے سسٹم میں ڈی جی ندیم شاہ اور ڈی جی نور محمد بلوچ کرنگھی کے ہڈی کی حیثیت رکھتے تھے.


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں