میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
متاثرین سیلاب کیلئے آیا غیر ملکی امدادی سامان خراب

متاثرین سیلاب کیلئے آیا غیر ملکی امدادی سامان خراب

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۶ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

( رپورٹ عقیل احمد ) قدرتی آفتوں کے بعد ملکی و غیر ملکی امداد کی تقسیم کرنے کے معاملہ ،پر ونشنل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( این ڈی ایم اے ) اور صوبائیڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے ) کی کارکردگی پر سوال اٹھنا شروع ہوگئے ہیں۔ این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے کے دو بڑے گودام ہیں ایک کراچی بندرگاہ کیماڑی میں اور دوسرا گودام نوری آباد میں موجود ہیں حالیہ دنوں حکومت سندھ کے سامنے انکشاف ہوا ہے کہ دونوں گوداموں میں 2010ء کے سیلاب میں آیا ہوا کھربوں روپے کا امدادی سامان پڑا ہوا ہے جو تاحال تقسیم نہیں ہوسکا ہے اس میں سے کھجور ، بسکٹ ، پانی ، جوسز ، خشک دودھ ، آٹا ، چاول خراب ہو چکے ہیں لیکن دونوں اداروں کے حکام کو اتنی بھی توفیق نہیں ہوئی کہ اس امداد کو تقسیم کرتے اب سیلاب اور بارشوں کی تباہ کاریوں کے بعد عالمی امداد آنا شروع ہوئی ہے اور ایک مرتبہ پھر این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے اس امدادی سامان کو دونوں گوداموں میں رکھنا شروع کردیا ہے جس کے بعد خطرہ پیدا ہوگیا ہے کہ 2010ء کی طرح اب بھی امدادی سامان ضائع ہوسکتا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں