میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اداروں کی لاہور اور لاڑکانہ کیلئے سوچ الگ ہے، شرجیل میمن کی گرفتاری پر خورشید شاہ ناراض

اداروں کی لاہور اور لاڑکانہ کیلئے سوچ الگ ہے، شرجیل میمن کی گرفتاری پر خورشید شاہ ناراض

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۶ اکتوبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد(بیورو رپورٹ) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ شرجیل میمن کے ساتھ جو ہوا وہ نیب کے اوپر بڑا داغ ہے، امید کرتا ہوں چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نوٹس لیں گے، جبکہ کچھ اداروں میں ابھی تک لاڑکانہ اور لاہور کی الگ سوچ ہے ،عمران کی سیاست ہی یہی ہے کہ کسی کو گالی گلوچ کرکے ہائی لائٹ کیا جائے، جبکہ ان کے پاس کوئی ایجوکیشن یاہیلتھ پالیسی نہیں،اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید نے کہا کہ نئے چیئرمین نیب کا بڑی امیدوں کے ساتھ فیصلہ کیا، امید ہے کہ نیب قانون عام آدمی اور کسی بڑے کے لیے برابر ہوگا، جبکہ شرجیل میمن کے ساتھ جو ہوا نیب کے اوپر بڑا داغ لگا، ان کاکہنا تھا کہ جن کے وارنٹ جاری ہوئے اور جو پیش نہیں ہوئے ان پر ہاتھ نہیں ڈالاگیا جن کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری ہوئے ان کو 1گھنٹے میں ضمانت مل گئی جن لوگوں کے نیب نے وارنٹ جاری کیے ان کے ساتھ دوسرا سلوک ہوا، لیکن ایک شخص خود اپنے آپ کو پیش کرتا ہے ،مگر اسے اس طرح گرفتار کیا جاتا ہے، شرجیل میمن کی گرفتاری سے نیب کی بدنامی ہوئی، تاہم امید کرتا ہوں چیئرمین نیب جاوید اقبال نوٹس لیں گے، خورشید شاہ نے کہا کہ ابھی تک کچھ اداروں میں لاڑکانہ اور لاہور کی الگ سوچ ہے، تاہم اسے ختم کرنا ہوگا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں