میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کے ایم سی ، واٹربورڈ میں 79 کروڑ کی بے ضابطگیاں

کے ایم سی ، واٹربورڈ میں 79 کروڑ کی بے ضابطگیاں

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۶ ستمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن اور واٹر بورڈ میں 79 کروڑ روپے سے زائد کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔۔ آڈیٹر جنرل نے کے ایم سی اور واٹر بورڈ کے مالی سال دو ہزار تئیس اور چوبیس کے آڈٹ رپورٹ جاری کردی۔آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق زمینوں کی فیس اور پیٹرول کی مد میں بار بار یاد دہانی کے باوجود آڈٹ افسران کو مطمئن نہیں کرسکے۔۔ اورنگی ٹاؤن اور ہاکس بے کی زمین ٹرانسفر۔ سروے لینڈ فیس کی مد میں 40کروڑ روپے کا ریکارڈ ہی موجود نہیں ہے۔۔ کے ایم سی ڈائریکٹر لینڈ یہ تمام فیس جمع کرکے میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے محکمہ خزانہ کے پاس جمع کرتے ہیں۔۔ تاہم محکمہ خزانہ کے پاس کوئی معلومات دستیاب نہیں۔ بار بار خطوط لکھنے کے باوجود نہیں کوئی جواب اور نہیں ریکارڈ دستیاب کیا گیا ہے۔۔ رپورٹ کے مطابق واٹر بورڈ نے 30کروڑ 95 لاکھ روپے سے زائد پیٹرول اور واٹر پمپس کے مد میں بے قاعدگیاں کیں۔۔ ایگزیکٹو آفیسر اور ریذیڈنٹ آفیسر نے مختص کی گئی بجٹ سے زائد 9کروڑ 76 لاکھ روپے خرچ کرلیے۔۔ واٹر بورڈ افسران میں ملیرٹاؤن۔ نارتھ ناظم آباد۔ کیماڑی اورگھارو کے شامل ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں