میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلڈنگ کنٹرول،کرپٹ پٹہ سسٹم سے جڑے 65 افسران بے نقاب

بلڈنگ کنٹرول،کرپٹ پٹہ سسٹم سے جڑے 65 افسران بے نقاب

ویب ڈیسک
منگل, ۲۶ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ: نجم انوار) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں کرپٹ پٹہ سسٹم سے جڑے 65 افسران و ملازمین کے ناموں کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ انکشاف بھتہ خوری کے گرفتار ملزم انسپکٹر ضیاء الرحمن عرف ضیاء کالا نے تفتیش کے دوران کیا ہے۔ اس حوالے سے مختلف علاقوں میں بلیک میلنگ کے ذریعے بلڈرز مافیا اور عام شہریوں سے بھتہ لینے والے بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران کے نام سلسلے وار شائع کیے جائیں گے۔ یہ وہ کرپٹ افسران ہیں جن کے نام ضیاء کالا کی تفتیشی رپورٹ میں شامل ہیں ۔رپورٹ کے مطابق ضیاء نے بھتہ وصولی کا جرم قبول کر لیا ہے اور بتایا ہے کہ ڈسٹرکٹ سینٹرل کے علاقے نارتھ ناظم آباد ٹاؤن میں کرپٹ سسٹم کے لئے بھتہ خوری کرنے والوں میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر شہزاد خان کھوکھر سمیت سینئر بلڈنگ انسپکٹر قمر امتیاز اور مسرور نبی شامل ہیں۔ اسی طرح ناظم آباد ٹاؤن میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر مقصود قریشی سمیت سینئر بلڈنگ انسپکٹر زبیر مرتضیٰ اور دلیپ کمار جبک بلڈنگ انسپکٹر میں شامل انیس الرحمن، لئیق بھٹو، آصف بھٹو اور اورنگزیب خان شامل ہیں جو ہرقانونی اور غیر قانونی تعمیرات سے بھتہ وصول کر کے اوپر تک پہنچاتے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ضیاء کی رپورٹ میں شامل اسسٹنٹ ڈائریکٹر قمر امتیاز قائمخانی، زبیر مرتضیٰ، انیس الرحمن اور لئیق بھٹو کو ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اسحاق کھوڑو معطل کرکے سکھر بھیج چکے ہیں اور بیشتر کو معطل کر کے بٹھا دیا ہے اور انکوائریز جاری ہیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں