میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ ریونیوسندھ کے کرپشن کا گڑھ ہونے کا انکشاف

محکمہ ریونیوسندھ کے کرپشن کا گڑھ ہونے کا انکشاف

ویب ڈیسک
منگل, ۲۶ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

محکمہ ریونیو سندھ کرپشن کا گڑھ ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔ نگران وزیراعلیٰ جسٹس (ر) مقبول باقر نے کرپشن کی شکایت پر 6 سب رجسٹرار اور بورڈ آف ریونیو کے سپرنٹنڈنٹ کے فوری تبادلے کرنے کا حکم دیا ہے ۔ کرپشن الزامات پر فارغ کیے گئے افسران کے خلاف انکوائری کی ہدایت۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق نگران وزیراعلیٰ جسٹس (ر) مقبول باقر نے وزیر ریونیو یونس ڈھاگا سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ نگران وزیراعلیٰ سندھ نے کرپشن کی شکایات ملنے پر 6 سب رجسٹرار بدر میتلو، شکیل وگھیو، ندیم بلوچ، اقبال حسین، اسماعیل راہپوٹو اور آصف سرکی سمیت ایک آفس سپرنٹنڈنٹ کو ہٹانے کی ہدایت کی۔ جسٹس (ر) مقبول باقر نے مختیارکاروں اور دیگر ریونیو افسران کے تبادلوں،تعیناتیوں میں بدعنوانی میں مبینہ طور پر ملوث ہونے پر بورڈ آف ریونیو کے آفس سپرنٹنڈنٹ ضیا شاہ کو ہٹانے کی بھی ہدایت کی۔ ان افسران کو حال ہی میں تعینات کیا گیا تھااور اب کرپشن کی شکایت پر ان کے فوری تبادلے کا حکم دیا گیا ہے ۔ نگران وزیراعلیٰ نے بورڈ آف ریونیو کو ان کے خلاف انکوائری شروع کرکے رپورٹ کرنے کی بھی ہدایت کی۔ جبکہ سیکریٹری بورڈ آف ریونیو ڈاکٹر ایم بی راجا دھاریجو نے لیٹر جاری کر کے ریونیو کے کرپٹ افسران کے خلاف شکایت پر کارروائی کرنے اور انکوائری کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ جبکہ نگران سندھ حکومت نے 11 سب رجسٹرارز کو کرپشن کے الزامات پر معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں