میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فریال تالپور نااہلی کیس، جواب جمع کرانے کے لیے ایک ماہ کی مہلت

فریال تالپور نااہلی کیس، جواب جمع کرانے کے لیے ایک ماہ کی مہلت

جرات ڈیسک
پیر, ۲۶ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور کی نااہلی سے متعلق درخواست میں جواب اور دلائل دینے کے لیے ان کے وکیل کو ایک ماہ کا وقت دے دیا۔ پیر کو الیکشن کمیشن پاکستان میں پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپورکی نااہلی سے متعلق درخواست پر ممبر نثار درانی کی سربراہی میں سماعت ہوئی۔ فریال تالپور کے وکیل فاروق ایچ نائیک الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور کہا کہ مجھے نوٹس تاخیر سے ملا ہے اگلی تاریخ دی جائے۔ فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ میں دلائل دوں گا، مزید وقت نہیں مانگوں گا۔ الیکشن کمیشن نے فریال تالپور نااہلی کیس کی سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں