میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
افغانستان میں امن اجتماعی ذمہ داری ، پورے خطے کو بڑا فائدہ ہوگا،سروسزچیفس

افغانستان میں امن اجتماعی ذمہ داری ، پورے خطے کو بڑا فائدہ ہوگا،سروسزچیفس

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۶ ستمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن اجتماعی ذمہ داری ہے اور پورے خطے کو اس کا سب سے بڑا فائدہ ہوگا، پاکستان روس اور چین کے ساتھ دوطرفہ دفاعی تعاون کو آگے بڑھانے کو بہت اہمیت دیتا ہے اور خطے میں امن،ترقی اور استحکام کے مشترکہ مقاصد کو آگے بڑھانے کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم( ایس سی او )کے ساتھ کام جاری رکھے گا، عالمی امن کے لیے پاکستان کی مسلح افواج نے بے مثال شراکت اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیوں دیں ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او )کے زیر اہتمام مشق امن مشن 2021-دیکھنے کے لیے روس کا دورہ کیا۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے ایس سی او رکن ممالک کی مسلح افواج کے چیفس آف جنرل سٹاف کے اجلاس میں بھی شرکت کی جہاں فورم نے افغانستان کی صورتحال پر زور دینے کے علاوہ بین الاقوامی اور علاقائی جیو سیاسی ماحول پر تبادلہ خیال کیا۔شرکاء اجلاس نے دنیا کے مختلف علاقوں میں بین الاقوامی دہشت گرد تنظیموں کی سرگرمیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں امن، ترقی اور استحکام کے مشترکہ مقاصد کو آگے بڑھانے کے لیے ایس سی او کے ساتھ کام جاری رکھے گا۔ عالمی امن کے لیے پاکستان کی مسلح افواج کی بے مثال شراکت اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیوں پر بھی روشنی ڈالی۔ جنرل ندیم رضا نے کہا کہ افغانستان میں امن ایک اجتماعی ذمہ داری ہے اورپورے خطے کو اس کا سب سے بڑا فائدہ ہوگا۔اس موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے روسی فیڈریشن کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل ویلری وی گیراسیموف اورچین کی پیپلز لبریشن آرمی کے چیف آف جوائنٹ سٹاف جنرل لی زوچینگ کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتیں بھی کیں۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے کہا کہ پاکستان روس اور چین کے ساتھ دوطرفہ دفاعی تعاون کو آگے بڑھانے کو بہت اہمیت دیتا ہے اور یقین رکھتا ہے کہ یہ ممالک بہتر تعاون کے ذریعے بامعنی اور طویل مدتی اسٹریٹجک تعلقات استوار کریں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں