دوستو! مسئلہ کشمیر حل کرو، امریکی صدر کا عمران خان اور مودی کو پیغام
شیئر کریں
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم عمران خان اور بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی کو پیغام دیا ہے کہ دوستو! مسئلہ کشمیر حل کرو۔ نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کی سائیڈ لائنز پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ انہوں نے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان اور بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی سے الگ، الگ ملاقاتوں میں اختلافات ختم کرنے پر زور دیا ہے ۔ ا نہوں نے کہا کہ دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں ، اختلافات کو ختم کرنا ہو گا، مل کر کام کریں ثالثی کے لیے تیار ہوں۔ انہوںنے کہا کہ ہماری پاکستان اور بھارت سمیت دیگر بہت سے ممالک کے رہنمائوں سے نتیجہ خیز بات چیت ہوئی ہے اور ہم نے مضبوط تعلقات اور تجارت بڑھانے پر بات کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک پاکستان اور بھارت کا تعلق ہے ہم نے مسئلہ کشمیر پر بات کی ہے ، کشمیر پر اگر میں کچھ کر سکتا ہوں تو میں نے پیشکش کی ہے ، ثالثی ہو، بات چیت ہو یا جو کچھ بھی میں کر سکتا ہوں کرنے کے لیے تیار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کافی سنگین ہے اور امید ہے کہ صورتحال میں بہتری آئے گی۔دو جینٹلمین دونوں ملکوں کے سربراہ ہیں اور دونوں ہی میرے اچھے دوست ہیں ، میں نے اس پر کام کریں، اس پر کام کریں اور دونوں ایٹمی قوتیں ہیں اور دونوں اس معاملہ پر مل کر کام کریں۔