وزیر اعظم عمران خان سے ملا ئیشین ہم منصب مہاتیر محمد کی ملاقات
ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۶ ستمبر ۲۰۱۹
شیئر کریں
ترک صدر کے بعد ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے بھی مسئلہ کشمیرسلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ نیو یارک میں ملائیشیا کے ہم منصب ڈاکٹر مہاتیر محمد سے وزیر اعظم عمران خان نے اہم ملاقات کی، مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر آواز اٹھانے پر عمران خان نے مہاتیر محمد کا شکریہ ادا کیا۔اس کے علاوہ پاکستان اورملائیشیا نے دونوں ممالک کے باہمی مفاد کے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیاہے ،یہ فیصلہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74ویں اجلاس کے موقع پر وزیراعظم عمران خان اوران کے ملائیشیا کے ہم منصب ڈاکٹرمہاتیرمحمد کے درمیان ایک ملاقات میں کیاگیا۔ملاقات میں تجارت، الیکٹرانکس، انجینئرنگ ،انفارمیشن ، ٹیکنالوجی، تیل وگیس، ہائرایجوکیشن اورسائنس وٹیکنالوجی کے شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پراتفاق کیاگیا۔