میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
خام تیل کی قیمت چار سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

خام تیل کی قیمت چار سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۶ ستمبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

ایران پر امریکی پابندیوں اور دنیا میں تیل برامد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک اور روس کی جانب سے تیل کی پیداوار بڑھانے میں عدم دلچسپی کے باعث خام تیل کی قیمت چار سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے منگل کو 1121جی ایم ٹی پر برینٹ کروڈ کی قیمت 61سینٹ اضافے کے بعد 81.81ڈالر فی بیرل سے 82.20ڈالر تک پہنچ گئی جو کہ نومبر 2014کے بعد سب سے زیادہ قیمت ہے تیل کی قیمتوں میں لگاتار پانچویں بار اضافہ ہوا ہے اس سے قبل ایسا 2007میں ہوا تھا جب فی بیرل قیمت 147.50ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی تھی ۔یو ایس کروڈ کی قیمت 30سینٹ اضافے کے بعد 72.38ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے جو کہ وسط جولائی کے بعد سے اس کی بلند ترین قیمت کے قریب ہے امریکا چار نومبر سے پابندیوں کے ساتھ ایران کی تیل کی برامدات کو نشانا بنانے جا رہا ہے۔ واشنگٹن دنیا بھر میں حکومتوں اور کمپنیوں پر دباؤ بڑھائے گا کہ وہ ایران سے تیل نہ خریدیں۔فرینچ بینک بی این پی پیریبس کے گلوبل کوموڈیٹی مارکیٹ ا سٹریٹیجی کے سربراہ ہیری چلنگیورین نے منگل کو خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ ایران کی برامدات میں خاصی کمی آئے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں