نوازشریف کی وطن واپسی کا فیصلہ دانش مندانہ ہے ٗ شیخ رشید
ویب ڈیسک
منگل, ۲۶ ستمبر ۲۰۱۷
شیئر کریں
اسلام آباد (بیورورپورٹ )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے سابق وزیر اعظم نوازشریف کی وطن واپسی کے فیصلے کو دانش مندانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مسلم لیگ ن نے اب اداروں کو برا نہ کہا تو حالات بہتر ہوں گے۔ایک انٹرویو میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں واحد شخص تھا جو کہتا تھا کہ نوازشریف واپس آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ عدالت نے ان سے دستاویزات مانگیں جو یہ لوگ نہ دے سکے۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ عمران خان کے الیکشن کے مطالبے سے متعلق مجھے علم نہیں تھا۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آئندہ 6ماہ پاکستان کیلئے اہم ہیں۔