میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
5 ہزار ،1 ہزار روپے کے نوٹ کو تیار کرنے پر 14 روپے لاگت آتی ہے' حکام اسٹیٹ بینک

5 ہزار ،1 ہزار روپے کے نوٹ کو تیار کرنے پر 14 روپے لاگت آتی ہے' حکام اسٹیٹ بینک

جرات ڈیسک
بدھ, ۲۶ اگست ۲۰۲۶

شیئر کریں

5 ہزارکا نوٹ 20 سال پہلے بنایا تھا ، نیا نوٹ اگلے20 سال کیلئے ڈیزائن کر رہے ہیں،10 کا نوٹ ختم کرنے کی تجویز ہے

2 سال پہلے ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کو 5 ہزار کے تین نوٹ دیئے تھے، ایک جعلی تھا ،حکام جعلی نوٹ نہیں پکڑ سکے’سلیم مانڈوی والا

اسٹیٹ بینک حکام نے2 سال بعد 5 ہزار روپے کے تینوں نوٹ آج تک واپس نہیں کیے’چیئرمین سینیٹ کمیٹی برائے خزانہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اسٹیٹ بینک حکام نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ میں بریفنگ کے دوران بتایا کہ 5 ہزار اور 1 ہزار روپے کے نوٹ کو تیار کرنے پر 14 روپے لاگت آتی ہے، 5 ہزارکا نوٹ 20 سال پہلے بنایا تھا اب نیا نوٹ اگلے20 سال کیلئے ڈیزائن کر رہے ہیں،ایک تجویز ہے 10 روپے کے نوٹ کو ختم کریں اس کی لاگت زیادہ پڑتی ہے، ملک میں اب سب سے چھوٹا کرنسی نوٹ 20 روپے کا ہو گا ۔سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا ۔چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ 2 سال پہلے ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کو 5 ہزار روپے کے تین نوٹ دیئے تھے، تین نوٹوں میں سے ایک جعلی تھا اسٹیٹ بینک حکام جعلی نوٹ نہیں پکڑ سکے ۔سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ اسٹیٹ بینک حکام نے2 سال بعد 5 ہزار روپے کے تینوں نوٹ آج تک واپس نہیں کیے۔چیئرمین کمیٹی سلیم مانڈوی والا کے ریمارکس پر کمیٹی میں قہقہے لگ گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن کنسلٹنٹ کو چھپائی کا کنٹریکٹ دے دیا گیا ہے، اسٹیٹ بینک دو سال سے نئے کرنسی نوٹ تیار نہیں کر سکا، اسٹیٹ بینک کا حال تو حکومت سے بھی برا ہے۔اسٹیٹ بینک حکام نے کہا کہ 5 ہزارکا نوٹ 20 سال پہلے بنایا تھا اب نیا نوٹ اگلے20 سال کیلئے ڈیزائن کر رہے ہیں،ایک تجویز ہے 10 روپے کے نوٹ کو ختم کریں اس کی لاگت زیادہ پڑتی ہے۔ انوشہ رحمان نے کہا کہ اسٹیٹ بینک اے آئی کا استعمال کیوں نہیں کرتا، ا سٹیٹ بینک نے کابینہ کی ایک ذیلی کمیٹی سے ڈیزائن منظور کرایا ہے، جس طرح آپ کام کر رہے لگتا ہے پھر اور ٹائم لگے گا، آپ اتنے مہینے لگا کر ایک ڈیزائن ذیلی کمیٹی سے منظور کرائیں گے، کابینہ کمیٹی نے کوئی تبدیلی کی توپھر آپ کو ذیلی کمیٹی میں جانا پڑے گا۔سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ جس طرح لگے ہیں ہماری مدت ختم ہو جائے گی نوٹ نہیں بنیں گے۔اسٹیٹ بینک حکام نے بتایا کہ کابینہ کمیٹی نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن کو فائنل کر رہی ہے، 10 روپے کا نوٹ مرحلہ وار ختم کر رہے ہیں ،نئے کرنسی نوٹوں میں سکیورٹی فیچر ڈال رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں