میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کینٹ اسٹیشن پر20 سے زائد غیر قانونی بس اڈے بند

کینٹ اسٹیشن پر20 سے زائد غیر قانونی بس اڈے بند

ویب ڈیسک
پیر, ۲۶ اگست ۲۰۲۴

شیئر کریں

( رپورٹ: افتخار چودھری ) کراچی میں کینٹ اسٹیشن کے باہر ٹریفک پولیس نے آپریشن کرتے ہوئے 20 سے زائد بس اڈے مکمل طور پر بند کرادیے، وہاں پر ہیوی گاڑیاں کھڑی کرنے والے کارگو کمپنیوں کے اڈوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی، مصروف ترین روڈ پر کھڑے کنٹینرز ٹریفک جام کرنے کے ساتھ حادثات کے بھی باعث بنتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس نے کینٹ اسٹیشن
کے باہر کارروائی کرتے ہوئے 20 سے زائد غیر قانونی بس اڈے بند کردیے ہیں، ٹریفک پولیس کا کہنا ہے محکمہ ٹرانسپورٹ کی ہدایت پر شہر میں غیر قانونی بس اڈوں کے خلاف آپریشن کیا جا رہا ہے، اسی بنیاد پر ہی کینٹ اسٹیشن پر قائم تمام غیر قانونی اڈے ختم کردیے ہیں، ڈی آئی جی ٹریفک کے مطابق انٹرسٹی بسوں پر اندرون شہر مکمل پابندی لگا دی گئی ہے۔انٹر سٹی بسیں سہراب گوٹھ اور یوسف گوٹھ بس ٹرمینل پر رکیں گی۔ مسافروں کی سہولت کے پیش نظر انٹرسٹی بس مالکان کی طرف سے فری شٹل سروس جلد چلائی جائے گی، جو مسافروں کو اندرون شہر سے سہراب گوٹھ اور یوسف گوٹھ ٹرمینل بس اسٹینڈ تک پہنچائے گی۔ پہلے مرحلے میں صدر ایم اے جناح روڈ۔ کینٹ اسٹیشن۔ الکرم اسکوائر سے بس سٹینڈ ختم کیے جا رہے ہیں دوسری جانب کینٹ اسٹیشن کے قریب کارگو کمپنیوں کے اڈوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے، ٹریفک پولیس بااثر اڈے مالکان کے آگے بے بس نظر آ رہی ہے، جبکہ کارگو کمپنیوں کے اڈوں پر بڑے بڑے کنٹینرز مین روڈ پر کھڑے ہونے کے باعث ٹریفک بری طرح متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ خطرناک حادثات بھی پیش آ رہے ہیں۔گذشتہ دنوں پلازہ ہوٹل کے موڑ پر دونوں اطراف میں ہیوی کنٹینر بڑی تعداد میں موجود ہونے کی وجہ سے موٹر سائیکل سوار وکیل 25 سالہ عرص محمد بس کی ٹکر سے جان کی بازی ہار گیا۔اور ایسے بے شمار واقعات روزانہ پیش آتے ہیں۔لیکن ان کمپنیوں کے خلاف کوئی بھی محکمہ کاروائی نہیں کر سکتا۔ علاقہ مکین کا کہنا ہے کہ ہماری ڈی آئی جی ٹریفک سے اپیل ہے کہ ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں