میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جے یو آئی اور حکمراں اتحاد میں فاصلے کم ہونے لگے

جے یو آئی اور حکمراں اتحاد میں فاصلے کم ہونے لگے

ویب ڈیسک
پیر, ۲۶ اگست ۲۰۲۴

شیئر کریں

صدر مملکت آصف علی زرداری کی جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔صدر آصف علی زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر سے تفصیلی ملاقات کی جس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے ۔اس موقع پر ملکی سیاسی صورت حال اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں آئندہ ہفتے حکومت کی طرف کی جانے والی متوقع قانون سازی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں جے یو آئی کو حکمراں اتحاد سے تحفظات پر بھی بات چیت کی گئی۔ گفتگو کرتے ہوئے ملاقات میں موجود ذرائع نے کہا کہ جے یو آئی اور حکمراں اتحاد کے درمیان فاصلے کم ہورہے ہیں، آصف علی رداری ریاست کے سربراہ کے طورپر ملاقات کیلئے آئے اور وزیر داخلہ محسن نقوی کا صدر کے ہمراہ ملاقات کیلئے آنا ثبوت ہے کہ ریاست جے یو آئی کے تحفظات کو سنجیدہ لے رہی ہے ۔ذرائع کا کہنا تھا کہ ریاست ہمارے تحفظات دور کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کرنا چاہتی ہے ۔ اس سوال پر کہ اب کیا جے یو آئی اپوزیشن کا ساتھ دے گی یا حکمراں اتحاد کا حصہ بنے گی؟ اس کے جواب میں ذرائع کا کہنا تھا کہ جے یو آئی کے پاس آپشنز موجود ہیں، تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا البتہ جے یو آئی ملک میں سیاسی عدم استحکام کے بجائے تعمیری کردار ادا کرنے کو ترجیح دے گی اور آنے والے دنوں میں اس طرح کی مزید ملاقاتیں ہونگیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں