میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سی ٹی ڈی کی کارروائی،القاعدہ کے دو کمانڈروں سمیت8دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی کی کارروائی،القاعدہ کے دو کمانڈروں سمیت8دہشت گرد گرفتار

ویب ڈیسک
هفته, ۲۶ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

صوبہ پنجاب کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے ہفتے کو ایک بیان میں لاہور سے القاعدہ کے دو اہم کمانڈروں کاشان اور حسن کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔سی ٹی ڈی کے ترجمان نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ ’پنجاب کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے آٹھ مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کر کے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔‘ ترجمان کے مطابق ’سی ٹی ڈی پنجاب نے دہشت گردی کے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے موثر انداز میں نمٹنے کے لیے صوبے کے مختلف اضلاع میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر 74 کارروائیاں کیں جن میں 74 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی اور آٹھ مبینہ دہشت گردوں کو اسلحہ، دھماکہ خیز اور دوسرے ممنوعہ مواد کے ساتھ گرفتار کر لیا گیا۔‘ترجمان نے مزید بتایا کہ ’گرفتار دہشت گردوں میں لیاقت خان، محمد حسن، شان فراز، گل کریم، ایوب خان، محمد عمیر، امیر معاویہ اور رضوان صدیق شامل ہیں۔‘انہوں نے مزید کہا کہ گرفتار افراد کا تعلق کالعدم تنظیموں تحریک طالبان پاکستان، داعش، سپاہ صحابہ پاکستان، لشکر جھنگوی اور القاعدہ سے ہے۔انہوں نے کہا کہ ’ان مبینہ دہشت گردوں کی گرفتاری راولپنڈی، لاہور، ملتان اور گجرانوالہ میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیے گئے آپریشنز کے دوران ہوئی۔‘ترجمان کا کہنا تھا کہ ’دہشت گردوں نے صوبے بھر میں تخریب کاری کا منصوبہ بنا رکھا تھا اور وہ اہم تنصیبات اور مذہبی مقامات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے‘۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں