میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں کے خلاف ایک اور مقدمہ درج

پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں کے خلاف ایک اور مقدمہ درج

جرات ڈیسک
هفته, ۲۶ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

ملکی سلامتی کے اداروں اور سرکاری عہدیداروں کے خلاف ہرزہ سرائی پر پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنماؤں کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) سائبر کرائم سرکل نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔ مقدمے میں حماد اظہر، قاسم سوری، اعظم سواتی اور عمر سرفراز چیمہ نامزد ہیں۔ اس کے علاوہ مسرت جمشید چیمہ، علی زیدی اور فواد چوہدری کا نام بھی ملزمان کی فہرست میں شامل ہے۔ مقدمے کے متن کے مطابق ملزمان نے سوشل میڈیا پر قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف جھوٹی مہم چلائی۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق تمام رہنماؤں کو وضاحت کے لیے طلب کیا گیا ہے، طلبی کے باوجود ابھی تک کوئی رہنما پیش ہوا نہ جواب جمع کرایا۔ حکام نے کہا کہ شواہد اور بیانات کی روشنی میں مقدمہ درج کیا گیا، ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے ٹیمیں بھی تشکیل دے دیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں