میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لاڑکانہ میں سیلاب متاثرین کے امدادی سامان کی فروخت کاانکشاف

لاڑکانہ میں سیلاب متاثرین کے امدادی سامان کی فروخت کاانکشاف

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۶ اگست ۲۰۲۲

شیئر کریں

سوشل میڈیاپرامدادی سامان سے ٹریکٹربھرنے کی ویڈیووائرل،سب مختیارکارکی اجازت سے ہورہاہے ،گودام والے کی گفتگو
یہ سامان کہاں جائے گا،ویڈیوبنانے والے کاسوال ،یہ بات تو مختیارکارہی بتاسکتے ہیں ،گودام بنانے والے کاجواب
لاڑکانہ (نیوز:ایجنسیاں)پیپلز پارٹی کے گڑھ لاڑکانہ میں سیلاب متاثرین کا امدادی سامان مبینہ طور پر فروخت کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح سیلاب متاثرین کے سامان پر ہاتھ صاف کیا جارہا ہے۔ویڈیو بنانے والا شخص گودام والے سے کہتا ہے کہ باہر ٹریکٹر بھر رہا ہے، یہ کس نے اجازت دی؟ یہ سب کس کی اجازت سے ہورہا ہے؟ جواب میں گودام والا شخص کہتا ہے مختیار کار کی اجازت سے۔ویڈیو بنانے والے نے کہا کہ مختیار کار سارا دن تھا ہی نہیں، جس پر گودام والا کہتا ہے کہ فون پر تو بات کرسکتا ہے نا۔ویڈیو والے نے کہا فون پر کہاں؟ سارا دن ہم بیٹھے ہیں، روزانہ رات آپ لوگ گاڑیاں بھر کر نکال رہے ہیں، تین چار دن سے ہم دیکھ رہے ہیں۔جب ویڈیو والے شخص نے سوال کیا کہ یہ سارا سامان کہاں جائے گا تو جواب میں مذکورہ آدمی نے کہا یہ مختیار کار بتاسکتے ہیں ، ہمیں حکم ہوا ہے کہ سامان نکالیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب ویڈیو بنانے والے شخص نے سامان دکھانے کی کوشش کی تو گودام والے نے دروازہ بند کردیا اور سامان نہیں دکھانے دیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں