میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
افغانستان کی نئی صورتحال پر بھارت پریشان ،مودی کو منہ کی کھانی پڑی، شیخ رشید

افغانستان کی نئی صورتحال پر بھارت پریشان ،مودی کو منہ کی کھانی پڑی، شیخ رشید

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۶ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ افغانستان میں رونما ہونے والی سیاسی صورتحال کے بعد بھارت کو منہ کی کھانی پڑی ہے، کابل میں بھارتی قونصل خانے اسلام آباد کے خلاف استعمال ہورہے تھے، بھارت سی پیک کے خلاف سازشوں میں ملوث ہے ، تحریک طالبان پاکستان اور بی ایل ایف کو استعمال کررہا ہے،، پاکستان پر مہاجرین کا کوئی بوجھ نہیں ہے، حالیہ پانچ دنوں میں چمن کے راستے سے بزنس میں اضافہ ہوا ہے،پاکستان براہ راست افغانستان کے کسی مسئلے میں ملوث نہیں،آئندہ چند روز میں وزیر اعظم عمران خان افغانستان کی سیاسی صورتحال پر قوم سے خطاب کریں گے، مولانا فضل الرحمن حالات کو سمجھیں ،اپوزیشن جلسے جلوس کے بجائے الیکشن کی تیاری کریں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے خلاف سازشوں میں ملوث ہے اور اس کے لیے تحریک طالبان پاکستان اور بی ایل ایف کو استعمال کررہا ہے۔شیخ رشید نے واضح کیا کہ سی پیک سے منسلک 40 کمپنیوں کی سیکیورٹی فوج کے پاس ہے جبکہ ایک سے زائد چینی کمپنیاں پاکستان کی ترقی میں شامل ہیں اور گزشتہ روز کے کابینہ اجلاس میں انہیں بھی سیکیورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔انہوںنے کہاکہ ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکا کے اتحادی ہونے کی بہت بڑی قیمت ادا کی ہے، ہم نے تاریخی کردار ادا کیا جبکہ ہم نے 80 لوگوں کی جان کا نذرانہ پیش کیا اور لاکھوں معذور ہوئے ہیں جبکہ افغانستان میں رونما ہونے والی سیاسی صورتحال کے بعد طورخم اور چمن کے راستے حالیہ دنوں میں 65 فیصد تک کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوا۔انہوںنے کہا کہ افغانستان سے 15 سے 24 اگست کے دوران تقریبا 25 سو لوگوں کو پاکستان لائے ہیں جس میں 500 لوگ دوسرے ممالک جائیں گے جبکہ 15 سو لوگ طورخم کے راستے ملک میں داخل ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ پاکستان آئے ہیں، وزارت داخلہ کا کام ہے کہ انہیں طورخم سرحد تک پہنچا دیں باقی وہ جانیں ان کا کام جانیں، پاکستان پر مہاجرین کا کوئی بوجھ نہیں ہے، حالیہ پانچ دنوں میں چمن کے راستے سے بزنس میں اضافہ ہوا ہے۔انہوںنے کہاکہ طورخم اور چمن کے راستے حالیہ دنوں میں 65 فیصد تک کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے، پاکستان براہ راست افغانستان کے کسی مسئلے میں ملوث نہیں ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ افغانستان میں طالبان کی آمد کے بعد خونریزی نہیں ہوئی جو خوش آئند بات ہے جبکہ وہاں تدریسی ماحول بھی فعال ہوچکا ہے، ہمارا طالبان کے ساتھ معاملہ طے ہے کہ ان کی سرزمین پڑوسی ممالک کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہوگی اور نہ ہی ہم اس کی اجازت دیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں