میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ بلدیات میں غیرقانونی تقرریاں،سندھ ہائی کورٹ نے نیب سے ریکارڈمانگ لیا

محکمہ بلدیات میں غیرقانونی تقرریاں،سندھ ہائی کورٹ نے نیب سے ریکارڈمانگ لیا

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۶ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

سندھ ہائی کورٹ نے محکمہ بلدیات میں غیر قانونی تقرریوں سے متعلق کیس میں نیب سے ریکارڈ طلب کرلیا۔ بدھ کو سندھ ہائی کورٹ میں محکمہ بلدیات میں غیر قانونی تقرریوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت دو سال کے دوران تحقیقات میں پیش رفت نہ ہونے پر عدالت نے نیب حکام پر برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت نے ریمارکس میں کہاکہ تفتیشی افسر کہاں ہے؟ دو سال دوران تحقیقات میں کیا پیش رفت ہوئی؟ ۔ پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ تحقیقات جاری ہے، پیش رفت رپورٹ پیش کرنے کے لیے مہلت دی جائے۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو طلب کرلیا۔ عدالت نے نیب سے ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔ نیب کے مطابق لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ سندھ میں غیر قانونی تقرریوں پر نیب نے 2019 میں تحقیقات کا آغاز کیا تھا، ملزم ذوالفقار علی ڈہری، عبدالحق ابڑو اور فیصل میمن عبوری ضمانت پر ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں