سندھ میں لٹیروں کا سردار آصف زرداری ہے، گاڈ فادر نوازشریف کی طرح اسکا بھی مقابلہ کرونگا، عمران خان
شیئر کریں
سکھر (رپورٹ: یاسر باجوہ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سندھ میں بھی ایک فرعون ہے جو کہے گا مجھے کیوں نکالا گیا، گاڈ فادر کو قوم نے شکست دے دی، نواز شریف کہتے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا گیا، زرداری نے 1996ء میں اسمبلی کے اندر کہا تھا کہ سرے محل میرا نہیں، مگر بعد میں ثابت ہوگیا۔ عمران خان نے سکھر کے لب مہران پارک میں بڑے جلسہ عام سے خطاب کے دوران کہا کہ سندھ میں لٹیروں کا سردار آصف علی زرداری ہے، اب میں نے سندھ کا رخ کرلیا ہے اور سندھ بھر کے دورے شروع کررہا ہوں۔ پاکستانی سیاست کے گاڈ فادر نواز شریف کی طرح اس کا بھی مقابلہ کروں گا، انہوں نے کہا کہ بے روزگاری سندھ کا سب سے بڑا مسئلہ ہے، انہوں نے سندھ کے عوام سے اپیل کی کہ وہ میرے ساتھ مل کر آصف علی زرداری کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہوجائیں ، کیونکہ سندھ والوں ہم نے یہاں سے کرپٹ مافیا کو آپ کے ساتھ مل کر شکست دینی ہے۔سندھ سے بھی بیرون ملک بہت پیسہ گیا اور سندھ کے لوگوں کا پیسہ چوری ہوا اور اس سے زرداری نے سرے محل بنایا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے لوگوں پر زرداری نے بہت ظلم کیا، یہاں نہ پینے کا صاف پانی ہے، نہ علاج کے لیے ہسپتال اور نہ ہی اچھی تعلیم، آصف زرداری نواز شریف کے بعد اب تمہاری باری ہے۔ عمران خان نے کہا کہ سندھ میں بے روزگاری کی انتہا یہ ہے کہ باپ نے بیٹے کو نوکری دلانے کی خاطر خودکشی کرلی، ہمارا ایک بڑا مسئلہ ایک قانون کا نہ ہونا ہے، کیونکہ یہاں امیر کے لیے قانون اور ، کمزور کے لئے اور قانون ہے۔ آج نواز شریف نے وکیلوں کے پاس جس طرح کی باتیں کیں مجھے حیرت ہوئی کہ وہ وکیلوں کے سامنے سپریم کورٹ کے ججوں پر تنقید کرتا رہا، نواز شریف اب مجھے ایب نارمل لگتا ہے۔ نواز شریف جیسے لوگ امیر ہوتے جارہے ہیں اور عوام غریب ہوتی جارہی ہے، نواز شریف اور اس کے بچے ارب پتی بن گئے، یہ پیسہ کہاں سے آیا۔انہوں نے کہا کہ ادارے مضبوط ہوں تو آپ کو کوئی تباہ نہیں کرسکتا ، نواز شریف نے ابھی تک دو ادارے ایسے ہیں، جن پر اس کا ہاتھ نہیں پڑا، ایک سپریم کورٹ اور دوسری فوج۔ پوری قوم اپنی بہادر افواج اور عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے۔ نواز شریف نے عدالت میں جعلی کاغذات جمع کرائے جس پر اسے سزا ہوئی۔ عمران خان نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے پاکستان کے خلاف جو زبان استعمال کی، نواز شریف کے منہ سے اس کی مذمت کے لئے ایک لفظ بھی نہیں نکلا۔ کیونکہ اس کی ساری جائیداد اور پیسہ باہر ہے۔انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان میں ہماری چار ترجیحات ہونگیں، غربت کے خلاف جنگ، زرعی پالیسی، تعلیمی پالیسی اور صحت پالیسی۔انہوں نے سندھ کے غریب کاشتکاروں کو یقین دلایا کہ وہ ان کی بھرپور مدد کریں گے اور چھوٹے کسانوں کو پانی پہنچانے کا ذمہ تحریک انصاف اپنے ذمے لیتی ہے۔سندھ میں میرٹ کا نظام اوپر لائیں گے ، جس طرح میرٹ پر خیبرپختونخواہ میں ملازمتیں دی ہیں، یہی نظام سندھ کے عوام کے لئے بھی لائیں گے۔ کرپشن کے خلاف ایک مضبوط نیب بنائیں گے، جو امیر کو پکڑنے کی بھی ہمت رکھتی ہو۔عمران خان نے کہا کہ ملک بھر سے گندگی کو صاف کرنا ہوگا، انہوں نے سکھر کے عوام سے وعدہ کیا کہ سندھ کی بھلائی کے ساتھ ساتھ سندھ پولیس کو بہتر بنانے کے علاوہ سندھ کی ترقی پر بھرپور توجہ دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ سکھر کے تاریخی جلسے نے یہ ثابت کردیا ہے کہ سندھ کے عوام کرپٹ حکمرانوں سے تنگ آچکے ہیں اور وہ نیا پاکستان بنانے کے لئے تحریک انصاف کے شانہ بشانہ کھڑے ہوگئے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی وائیس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاریخی جلسے نے سندھ کی سیاست کو نیا موڑ دے دیاہے ،بھٹو کی پھانسی پر بھی سندھیوں نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا،سندھ سے کبھی پاکستان مخالف نعرہ نہیں سنا، نوازشریف کو عوام کے ارمانوں کا خون کرنے پر نکالا گیا، پاکستان کے غیور عوام سپریم کورٹ کے قانون کی حکمرانی تک ساتھ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میراسندھ سے تعلق محبت عقیدت کا تعلق ہے میں نے سندھ کی وفا جفا جرأت بہادری اور ہمت دیکھی اور یہ شاہ.لطیف لعل.شہباز قلندر اور غوث اعظم کی دھرتی ہے کوئی ایسی سازش نہیںہونے دے گی جس سے سندھ کی تقسیم کی بو آتی ہے ،سندھ کے حقوق کو پامال کرنے والے ڈیم برداشت نہیں کریں گے ،کراچی سندھ کا دارالحکومت ہے اور رہے گا عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگو اللہ سن رہا ہے نواز شریف اور آصف زرداری سے لوٹی ہوئی رقم واپس لاؤ آئی ایم ایف سمیت تمام قرضے اتر جائیں گے،ساری قوم پانچ ججز کو سلام پیش کرتی ہے،نوازشریف،زرداری کی دولت واپس لے آئے توورلڈ بینک،آئی ایم ایف کا قرضہ اترجائے گا، اللہ گواہ ہے کہ مجھے فضل الرحمان سے کوئی امید نہیں، انہوں نے کہا کہ اگر آرٹیکل 63-62 میں ترمیم ہوگئی تو میرا نام نواز شریف رکھ دینا۔ تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں آج لوگوں کا باہر نکلنا تبدیلی کا آغازہے، پاناما پرلوگ کہتے تھے پی ٹی آئی اور عمران خان کو بھول جاؤ،پیپلزپارٹی نے سندھ کا ووٹ بیچا ہے ان کے تمام وعدے جھوٹے تھے، نوازشریف نے سندھ پر توجہ نہیں دی تھی ہم سندھ کے حقوق کے لیے لڑیں گے،ہم وہ وعدے پورے کریں گے، جو پیپلزپارٹی نے کیے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے عوام عمران خان کے ساتھ ہیںاور عوام کی قسمت خود ان کے ہاتھ میں ہے۔