میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وفاق میں بھی نگران حکومت کو لمبا کرنے کا پروگرام ہے، اعتزاز احسن

وفاق میں بھی نگران حکومت کو لمبا کرنے کا پروگرام ہے، اعتزاز احسن

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۶ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

معروف قانون دان اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ وفاق میں بھی نگران حکومت کو لمبا کرنے کا پروگرام ہے۔ لاہور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ مرضی کی نگران حکومت وفاق میں بنانے کا پروگرام بن رہا ہے، خواجہ آصف نے اسحاق ڈار کا نگران وزیراعظم بننے پر درست اعتراض کیا۔اعتزاز احسن نے کہا کہ خواجہ آصف نے اسمبلی میں خواتین سے متعلق غلط زبان استعمال کی۔انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات پر آئی جی پنجاب سے پوچھ گچھ ہو تو سب سامنے آجائے گا، فوجی عدالتوں کا کیس مفاد عامہ کا کیس ہے۔اعتزاز احسن نے کہا کہ گیلانی اور جمالی حکومت کو دیکھا جائے تو توشہ خانہ کیس بنتا ہی نہیں۔ سائفر سے کوئی انکار نہیں کرتا سب مانتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی نے امریکا سے احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا تھا، سائفر کو ڈی کلاسیفائیڈ کرنے کا اختیار وزیراعظم کو حاصل ہے، وزیراعظم نے ڈی کلاسیفائیڈ کیا تو کیس کیسے بنتا ہے۔اعتزاز احسن نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کمیشن مجھے نوٹس جاری کرتا ہے تو دفاع کروں گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں