میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایم کیو ایم کی رعنا انصار سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بن گئیں

ایم کیو ایم کی رعنا انصار سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بن گئیں

جرات ڈیسک
بدھ, ۲۶ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

متحدہ قومی موومنٹ کی رعنا انصار سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بن گئیں۔ ایم کیو ایم کی جانب سے بدھ کے روز سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کے لیے درخواست جمع کرائی گئی تھی جس پر ایم کیو ایم کو جی ڈی اے اور پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کی حمایت حاصل تھی۔ متحدہ اپوزیشن کی جانب سے ایم کیو ایم کی رعنا انصار کواپوزیشن لیڈر کے لیے نامزد کیا گیا جن کی تقرری کا اعلان اسپیکر سندھ اسمبلی نے کیا۔ رکن سندھ اسمبلی رعنا انصار صوبائی اسمبلی کی پہلی خاتون اپوزیشن لیڈر ہیں۔ اسپیکر سندھ اسمبلی نے کہا کہ رعنا انصار کو پہلی خاتون اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی بننے پر مبارکباد دیتا ہوں، اس حوالے سے جب نوٹیفکیشن جاری ہوگا تو سب کو دے دیا جائے گا۔ بعد ازاں اسپیکر نے اسمبلی کا اجلاس 2 اگست کی صبح 11 بجے تک ملتوی کر دیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں