میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حیدرآباد میں پلاٹس کی حیثیت تبدیل کرنے،لے آؤٹ پلان میں گڑبڑ

حیدرآباد میں پلاٹس کی حیثیت تبدیل کرنے،لے آؤٹ پلان میں گڑبڑ

ویب ڈیسک
بدھ, ۶ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) لے آؤٹ پلان اور پلاٹس کی تبدیلی میں گڑ بڑ، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد طارق قریشی کا بڑا ایکشن، ڈائریکٹر پی این ڈی سی ادارہ ترقیات سے رکارڈ طلب کرلیا، تین دن 2010ء سے رکارڈ فراہم کیا جائے، ڈپٹی کمشنر کی منظور کے بغیر لی آؤٹ پلان کی منظوری پر بھی پابندی عائد کردی، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں پلاٹس کی حیثیت تبدیل کرنے اور لی آؤٹ پلان میں گڑبڑ پر ڈپٹی کمشنر حیدرآباد طارق قریشی نے بڑا ایکشن لیتے ہوئے رکارڈ طلب کرلیا ہے، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد نے ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ ادارہ ترقیات حیدرآباد اور ڈائریکٹر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو لیٹر لکھ دیا ہے، ڈپٹی کمشنر آفس کی جانب سے جاری کردہ لیٹر کے مطابق ڈپٹی کمشنر آفیس کو حیدرآباد میں لی آؤٹ پلان کے حوالے سے معتدد شکایت موصول ہوئیں ہیں جس کے مطابق متعلقہ محکموں کی مشاورت اور بغیر قواعد و ضوابط کی لی آؤٹ پلان پاس کئے گئے ہیں جس کے باعث عام عوام کو بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، لیٹر میں 2010ع سے منظور کردہ تمام لی آؤٹ پلان کی تفصیلات تین دن میں فراہم کرنے کے احکامات کے ساتھ بغیر ڈپٹی کمشنر آفیس حیدرآباد کی منظوری کے لی آؤٹ پلان منظور کرنے بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں