میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آصف علی زرداری 68 برس کے ہو گئے

آصف علی زرداری 68 برس کے ہو گئے

جرات ڈیسک
بدھ, ۲۶ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

سابق صدرِ مملکت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری 26 جولائی کو68 کے ہوگئے ہیں ،انہوں نے بدھ کو اپنی سالگرہ منائی ۔ سابق صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کے موقع پر ملک بھر میں پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان و جیالوں کی جانب سے کیک کاٹنے کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین، محترمہ بینظیر بھٹو کے ہمسفر، آصف علی زرداری 26جولائی 1955کو پیدا ہوئے، وہ 9 ستمبر 2008 سے لے کر 8 ستمبر 2013 تک پاکستان کے صدر رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی 26 جولائی کو ہر سال آصف زرداری کی سالگرہ بھرپور انداز میں مناتی ہے۔ اس سال بھی صدر آسف علی زرداری کو پارٹی کے تصدیق شدہ پیج کی جانب سے خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے سالگرہ کی مبارکباد دی گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر سالگرہ کی مبارکباد دینے میں شرجیل انعام میمن سرِفہرست ہیں۔ دوسری جانب آصف علی زرداری کی سالگرہ کے موقع پر ٹوئٹر پر بھی سابق صدر کے نام کا ہیش ٹیگ 9 ویں نمبر پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں