میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ لائیو اسٹاک ، ڈی جی نذیر کلہوڑو کالمپی اسکن کے 98 کروڑ کے انجکشن لگانے کا دعویٰ

محکمہ لائیو اسٹاک ، ڈی جی نذیر کلہوڑو کالمپی اسکن کے 98 کروڑ کے انجکشن لگانے کا دعویٰ

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۶ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

محکمہ لائیو اسٹاک سندھ کے ڈائریکٹر جنرل نذیر کلہوڑو کا کارنامہ، لمپی اسکن بیماری کے خاتمے کے لئے سرنج خریدنے کا بجٹ مختص کرنے کے علاو ہ ہی98 کروڑ روپے کی انجکشن لگانے کا دعویٰ، وزیر لائیو اسٹاک عبدالباری پتافی اور سیکریٹری اعجاز مہیسر لاعلم، اعلیٰ حکام نے تحقیقات کی سفارش کردی۔ جراٗت کی رپورٹ کے مطابق محکمہ لائیو اسٹاک سندھ نے ڈائریکٹر جنرل کے دفتر کو مالی سال 2021-22 کے دوران لمپی اسکن بیماری کے خاتمے کے لئے ویکسین خرید کے لئے98 کروڑ روپے کی بجٹ فراہم کی، لمپی اسکن بیماری کے خاتمے کے لئے سرگودھا کی کمپنی میسرز حذیفہ انٹرنیشنل کے ذریعے 39 لاکھ ڈوز خرید کئے گئے، لمپی اسکن بیماری کے خاتمے کے لئے ڈسٹری بیوشن کی ذمیداری میسرز ویٹل اینیمل ہیلتھ پروڈکٹ ترکی کو دی گئی، دلچسپ بات یہ ہے کہ محکمہ لائیو اسٹاک سندھ کے وزیر عبدالباری پتافی اور سیکریٹری اعجاز مہیسر کو لمپی اسکن بیماری کے خاتمے لئے سرنج خرید کرنے کے لئے بجٹ مختص کرنے کا خیال ہی نہیں آیا، ڈائریکٹر جنرل محکمہ لائیو اسٹاک نذیر کلھوڑو کی زیر صدارت خریداری کمیٹی نے 28 دسمبر 2021 کو آخری اجلاس کے دوران سرنج خرید کرنے کی منظوری دی ، خریداری کمیٹی کے آخری اجلاس میں میسرز تور انڈسٹریز کو 8 کروڑ 90 لاکھ روپے کا ٹھیکہ دے کر سرنج خرید کئے گئے، سرنج کے لئے آخری اجلاس میں فنڈ مختص کرنا لمپی اسکن بیماری کے خاتمے لئے تمام ویکسین کے شفاف استعمال پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے، آڈٹ حکام نے محکمہ لائیو اسٹاک کی اعلیٰ انتظامیہ کو آگاہی لیکن افسران نے آڈٹ حکام کو کوئی جواب نہیں دیا، آڈٹ حکام نے سرنج کے لئے بجٹ مختص کرنے کے علاوہ ویکسین کرنے کے معاملے کی تحقیقات کرنے اور ذمیداران کا تعین کرنے کی سفارش کردی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں