مجھے یقین تھا فل کورٹ نہیں بنے گااورنہ ہی انصاف ملے گا‘مریم نواز
شیئر کریں
پاکستان مسلم لیگ(ن)کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ مجھے یقین تھا فل کورٹ نہیں بنے گا اور انصاف نہیں ملے گا۔سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اپنی ٹوئٹ مریم نواز کا کہنا تھاکہ جب فیصلے آئین، قانون اور انصاف کے مطابق نہ ہوں تو فل کورٹ سے خطرہ رہتا ہے کیونکہ ایماندار ججز کے شامل ہونے سے فیصلے کی خامیاں منظرعام پر آ جاتی ہیں اور لوگ جان جاتے ہیں کہ فیصلہ آئین و قانون نہیں بلکہ ذاتی پسند و نا پسند کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مگر اب کچھ بھی کر لیں، لوگ تو جان گئے۔مریم کا مزید کہنا تھاکہ مجھے تو کم از کم یقین تھا، فل کورٹ نہیں بنے گا اور انصاف نہیں ملے گا یہی میں قوم کو بتانا چاہتی تھی۔ان کا کہنا تھاکہ فل کورٹ نہ بنانے کی ایک ہی وجہ ہے اور وہ خوف ہے کیونکہ اپنے ہی کیے ہوئے فیصلوں کا تضاد سامنے آنے کا خوف ہیخیال رہے کہ سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی رولنگ کیس میں حکومتی اتحاد کی فل کورٹ کی درخواست مسترد کردی اور کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کردی۔