میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بارشوں سے ملک بھرمیں تباہی جاری ،راولپنڈی ڈوب گیا

بارشوں سے ملک بھرمیں تباہی جاری ،راولپنڈی ڈوب گیا

ویب ڈیسک
منگل, ۲۶ جولائی ۲۰۲۲

شیئر کریں

مون سون بارشوں کے باعث ملک بھر میں تباہی جاری ہے، راولپنڈی مسلسل موسلادھاربارش کے باعث مکمل طورپر ڈوب چکاہے ،امدادی کاموں کے لیے فوج طلب کرلی گئی ہے ،ادھرحالیہ واقعہ بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں پیش آیا جہاں تحصیل اوتھل میں لنڈا ندی میں سیلابی ریلے نے پل کی دونوں جانب سے کٹائوکردیا۔بلوچستان حکام نے کہا ہے کہ حب کوئٹہ کراچی شاہراہ لسبیلہ کے مختلف مقامات پر بند ہونے سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔پی ڈی ایم اے بلوچستان نے کہا ہے کہ حب ڈیم اسپیل وے سے پانی کا اخراج اب بھی جاری ہے، 9 برج، 21 ٹیوب ویل اور 16 ڈیمز صفا ہستی سے مٹ گئے جب کہ ساڑھے تین ہزار مکانات مہندم، 550 کلومیٹرز پر 9 شاہراہوں تباہ ہوچکے ہیں۔پی ڈی ایم اے بلوچستان کے مطابق ورثا کو 20 کروڑ روپے ادا ہونا ہیں جب کہ صوبائی و وفاقی حکومت نے متاثرین کو دس دس لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔پی ڈی ایم اے کی جانب سے بارشوں کے باعث 102 افراد کی اموات کی تصدیق کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بارشوں اور سیلابی ریلے کے باعث راستے بند ہونے سے ضلعی انتظامیہ سمیت ریسکیو ٹیموں اور فلاحی اداروں کو پھنسے افراد کو ریکسیو میں مشکلات کا سامنا ہے جب کہ کراچی کوئٹہ کی مین قومی شاہراہ لنڈا پل،کانٹا پل،باگڑ پل،سمیت ودیگر سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بیلہ،اوتھل،لاکھڑا اور وندر کا زمینی رابطہ بھی حب اور کراچی سے منقطع ہوگیا ہے جب کہ کوئٹہ کراچی شاہراہ پر سینکڑوں کی تعداد میں مسافر پھنسے ہوئے ہیں۔موسلا دھار بارشوں کے باعث کراچی سے اندورن بلوچستان زمینی رابطہ منقطع ہے، پورالی ندی میں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔جبکہ راولپنڈی میں بارشوں کے سبب نالہ لئی میں طغیانی کا خدشہ پیدا ہوگیا، انتظامیہ نے آبادیوں کو الرٹ جاری کرتے ہوئے امداد کے لیے فوج کی ٹرپل ون بریگیڈ طلب کرلی۔ راولپنڈی نالہ لئی میں طغیانی کے سبب خطرے کے سائرن بجا دئیے گے اور راولپنڈی پاک فوج ٹرپل ون بریگیڈ کو طلب کرلیا گیا جس نے نالے کے کناروں پر بسنے والوں کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کردیا۔اطلاعات ہیں کہ نالے میں پانی کی سطح بلند ہونے کا سلسلہ جاری ہے، کٹاریاں میں پری الرٹ اور گوالمنڈی میں الرٹ جاری کردیا گیا ہے، کٹاریاں میں پانی کی سطح 15.5 فٹ اور گوال منڈی میں پانی کی سطح 15 فٹ تک پہنچ گئی جس میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں