میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ حکومت کی دوبارہ پابندیاں،ریسٹورنٹ مالکان کی کاروبار بند کرنے کی دھمکی

سندھ حکومت کی دوبارہ پابندیاں،ریسٹورنٹ مالکان کی کاروبار بند کرنے کی دھمکی

ویب ڈیسک
پیر, ۲۶ جولائی ۲۰۲۱

شیئر کریں

حکومت کی جانب سے ڈائن ان اور ڈائن آئوٹ پر دوبارہ پابندیوں کے اعلان پر ریسٹورنٹ مالکان کی جانب سے کاروبار بند کرنے کا اعلان۔ آل کراچی ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن نے بلاول بھٹو سے مدد مانگ لی۔ کراچی تاجر ایکشن کمیٹی کے اجلاس میں ایکرا کے رہنماء ریسٹورنٹ مالکان کے صورتحال بتاتے ہوئے آب دیدہ ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق آل کراچی ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری فیصْان راوت نے گزشتہ روز کراچی تاجر ایکشن کمیٹی کے ہنگامی اجلاس کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہماری جانب سے بھرپور کوششوں کے بعد حکومت کی جانب سے ریسٹورنٹ کو 3 جولائی سے ڈائن ان کھولنے کا اعلان کیا اور ریسٹورنٹ مالکان نے قرض لیکر کروڑوں روپے خرچ کردیئے اور 5 جولائی تک ڈائن ان کا آغاز کردیا اور پورے پاکستان سے اپنے ملازمین کو کام پر واپس بلالیا تو حکومت نے ہمارے سے کسی قسم کی مشاورت کئے بغیر 15 جولائی سے ریسٹورنٹ کی ڈائن ان کے ساتھ ڈائن آوٹ بھی بند کردی ان حالات میں ہم اپنے ملازمین کو کس طرح تنخواہ کی ادائیگی کریں گے انہوں نے کہا کہ کرونا کی وجہ سے اس وقت ہمارا ملک جنگی حالات سے دوچار ہے اس موقع پر حکومت ہماریکاروبار کو بند کرنے کے بجائے آل تاجر کانفرنس بلائے اور جس میں فیڈریشن, کراچی چیمبر اور تمام شعبوں کے تاجروں کو بلاکر مشاورت کی جائے فیصْان راوت نے کہاکہ حکومت کی جانب سے جو حالیہ نوٹیفکیشن نکالا گیا ہے اس میں 80 فیصد ریسٹورنٹ اور شادی ہال کا کاروبار متاثر ہورہا ہے اور انہیں شدید نقصان کا سامنا ہے انہوں نے کہاکہ ریسٹورنٹ مالکان کسی صورت میں احتجاج کے حق میں نہیں ہیں لیکن ہم اپنے ہزاروں ملازمین کو کہاں لیکر جائیں گے اورکہاں سے تنخواہوں کی ادائیگی اور دیگر اخراجات پورے کریں ہمارے پاس احتجاج کے علاوہ اب کوئی راستہ نہیں ہے اس موقع پر فیضان راوت آبدیدہ ہوگئے اور انہوں نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سیمطالبہ کیا کہ اس سنگین صورتحال میں وہ ہماری مدد کریں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں