میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
معروف اداکارہ اقرا عزیز کے ہاں ننھے مہمان کی آمد

معروف اداکارہ اقرا عزیز کے ہاں ننھے مہمان کی آمد

ویب ڈیسک
پیر, ۲۶ جولائی ۲۰۲۱

شیئر کریں

پاکستانی ٹیلی وڑن ڈراموں کی مشہور اداکارہ اقرا عزیز کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ اس خوشخبری کی اطلاع ان کے شوہر یاسر حسین نے سوشل میڈیا کے ذریعے دی۔خیال رہے کہ یاسر حسین اور اداکارہ اقرا عزیز نے 2019ء میں شادی کی تھی۔ یاسر حسین نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں ان کے نومولود بیٹے کے ننھے سے ہاتھ نظر آ رہے ہیں۔ اسر حسین نے اس تصویر کیساتھ لکھا کہ اللہ کے حکم سے ہم کبیر حسین کو خوش ا?مدید کہتے ہیں، الحمداللہ!اس پوسٹ کے شیئر ہوتے ہی مداحوں اور ساتھی اداکاروں کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔اداکار حسن حیات نے بھی یاسر حسین اور اقرا عزیز کو والدین بننے پر مبارکباد پیش کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں