میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارت کی کلبھوشن معاملے پرہٹ دھرمی برقرار

بھارت کی کلبھوشن معاملے پرہٹ دھرمی برقرار

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۶ جولائی ۲۰۲۰

شیئر کریں

پاکستان کی جانب سے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو تیسری بار قونصلر رسائی کی پیشکش پر خاموشی کے بعد اب بھارت نے یہ الزام لگاتے ہوئے کہ پاکستان میں کلبھوشن یادیو کو سفارتی رسائی اور عدالتی اختیارات دیئے جانے کے حوالے سے نا مناسب طرز عمل اختیار کیا ہے جو بین الاقوامی عدالت انصاف کے حکم کی خلاف ورزی ہے چنانچہ بھارت اسکے خلاف اپیل کے اختیارات اور حق کو استعمال کرے گا۔بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے جمعے کو اپنی خصوصی پریس بریفنگ میں دعوی کیا کہ بھارت نے ایک سال کے دوران کلبھوشن یادیو کو سفارتی رسائی کے لیے پاکستان سے بارہ مرتبہ درخواست کیں لیکن پاکستان اب تک ان سے مداخلت کے بغیر رسائی فراہم نہیں کر پا رہا۔ترجمان نے مزید کہا کہ 16 جولائی 2019 کو ہندوستانی سفارت کاروں سے ملاقات کے دوران پاکستانی سرکار نے رکاوٹ ڈالی اور اس موقع پر اسے سختی سے ہدایت کی تھی کہ وہ کوئی تحریر شدہ کاغذ بھارتی سفارتکار کو نہیں دے سکتے۔انہوں نے مفروضے کی بنیاد پر پاکستان پر لگائے جانے والے اس طرز عمل پر پاکستان کی جانب سے بین الاقوامی عدالت کی توہین کے مترادف قرار دے دیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں