میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عزیر بلوچ گروپ کے دو انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلرز گرفتار

عزیر بلوچ گروپ کے دو انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلرز گرفتار

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۶ جولائی ۲۰۲۰

شیئر کریں

سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن نے پرانا گولیمار شیطان چوک سے عزیر بلوچ گروپ کے دو انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا، ملزمان کو انڈیا سے ہدایات ملتی تھیں۔تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی انوسٹی گیشن نے کراچی میں شیطان چوک پرانا گولیمار پر چھاپہ مارا اور گینگ وارمیں ملوث عزیر بلوچ گروپ کے 2انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلرگرفتار کرلیا۔انچارج چوہدری صفدر نے بتایا کہ گرفتارملزمان میں نوید عرف کپی اور امام بخش عرف واجہ شامل ہیں، ملزمان ٹارگٹ کلنگ، دہشتگردی اور سنگین جرائم میں ملوث ہیں۔سی ٹی ڈی انچارج کا کہنا تھا کہ دوران تفتیش ملزمان نے اغوا کے بعدقتل کی22 سے زائدوارداتوں کااعتراف کیا ، ملزمان کو بھارت سے لیاری گینگ وار کمانڈر جمیل عرف چھانگہ ہدایات دیتا تھا۔چوہدری صفدر نے کہا ملزمان نے28 اپریل کوپرانا گولیمار میں 4افراد کونشانہ بنایا، 6 مئی اور 22 جون کو 2افراد کو قتل کیا، ملزمان پاک کالونی میں منشیات کا اڈا بھی چلاتے رہے۔انچارج سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان سے کالعدم بی ایل اے کی فنائنشل لوجسٹک معاونت پرتفتیش جاری ہے ، ملزمان سے دستی بم، آوان بم، نائن ایم ایم، ریوالور اور2کلو چرس برآمد ہوئی، برآمد اسلحے کو ایف ایس ایل کے لیے متعلقہ دفتر بھیج دیا گیا ہے، گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری مزید انکشافات متوقع ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں