عظمیٰ کاردار کی درخواست مسترد، پنجاب اسمبلی کی نشست سے مستعفی ہونے کا حکم
ویب ڈیسک
اتوار, ۲۶ جولائی ۲۰۲۰
شیئر کریں
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی احتساب کمیٹی نے رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ کاردار کی بنیادی پارٹی رکنیت ختم کرنے کے ساتھ انہیں اسمبلی نشست سے بھی مستعفی ہونے کا حکم دیا ہے۔احتساب کمیٹی نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ عظمیٰ کاردار نے سینئر پارٹی رہنماؤں کے خلاف گفتگو کی اور پارٹی آئین کی سنگین خلاف ورزی کی۔پی ٹی آئی احتساب کمیٹی نے عظمیٰ کاردارکو پنجاب اسمبلی کی رکنیت سے بھی فوری استعفے کا حکم دیا ہے۔