میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
یقین دہانی 'کے بعد چوہدری نثارکاحکومت سے اختلافات منظرعام پر نہ لانیکا امکان

یقین دہانی 'کے بعد چوہدری نثارکاحکومت سے اختلافات منظرعام پر نہ لانیکا امکان

منتظم
بدھ, ۲۶ جولائی ۲۰۱۷

شیئر کریں

وفاقی حکومت کی کمانڈ میں ان کی خواہش کے برعکس کوئی تبدیلی نہیں لائی جائے گی نہ ہی کسی ‘جونیئر ‘وزیر کو وزیراعظم کے طور پر نامزد کیا جائے گا اسحق ڈار کی چوہدری نثار کو یقین دھا نی
چوہدری نثار نے نواز شریف کی نااہلی کی صورت میں کسی اور وزیر کو نامزد کرنے کے پلان پر وزیراعظم سے اختلاف کیا تھالیگی عہدیدار

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی جا نب سے حکمران جماعت مسلم لیگ ن کی قیادت کے ساتھ اپنے سیاسی اختلافات کو منظر عام پرنہ لا نے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے کیونکہ انہیں یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ وفاقی حکومت کی کمانڈ میں ان کی خواہش کے برعکس کوئی تبدیلی نہیں لائی جائے گی مسلم لیگ ن کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ وزیر داخلہ کا ارداہ اس وقت تبدیل ہوا جب وزیر خزانہ اسحق ڈار نے چوہدری نثار کو یہ یقین دہانی کروائی کہ پاناما پیپر کیس کے سلسلے میں سپریم کورٹ کی جانب سے نواز شریف کی نااہلی کی صورت میں ان سے ‘جونیئر ‘کسی وزیر کو وزیراعظم کے طور پر نامزد نہیں کیا جائے گااس پیش رفت سے واقف مذکورہ عہدیدار نے بتایا کہ چوہدری نثار نے نواز شریف کی نااہلی کی صورت میں وزیر داخلہ کے علاوہ کسی اور وزیر کو نامزد کرنے کے پلان پر وزیراعظم سے اختلاف کیا تھا انہوں نے چوہدری نثار کے حوالے سے بتایا کہ گذشتہ حکومت میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ہونے اور کابینہ کے دیگر وزراء سے سینئر ہونے کی بناء پر جیسا کہ وہ 1990سے وفاقی کابینہ کا حصہ ہیں وزیراعظم نواز شریف کے متبادل کے طور پر ان کا انتخاب کیا جانا چاہیے ان کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار صرف وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے حق میں دستبردار ہونے کو تیار تھے اور دوسری صورت میں انہوں نے وزارت سے مستعفی ہونے کی دھمکی دی تھی پاناما پیپر کیس میں الجھی حکومت کے طریقہ کار کے مبینہ طور پر مخالف چوہدری نثار نے اپنے فیصلے سے آگاہ کرنے کے لیے میڈیا کو 2مرتبہ مدعو کیا لیکن پھر اس اہم پریس کانفرنس کو معطل کردیا گیا تھا


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں