میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مسئلہ کشمیر انسانی مسئلہ ہے عالمی برادری کو اس مسئلے کے حل کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے ،مہاتیرمحمد

مسئلہ کشمیر انسانی مسئلہ ہے عالمی برادری کو اس مسئلے کے حل کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے ،مہاتیرمحمد

منتظم
بدھ, ۲۶ جولائی ۲۰۱۷

شیئر کریں

کشمیری امت مسلمہ کا حصہ ہیں نریندر مودی ان کو مسلمان ہونے کی سزادے رہا ہے‘عالمی برادری کشمیریوں کو حق دلائے‘عبدالرشید ترابی
عبدالرشید ترابی کی ملائشیا کے سابق وزیر اعظم مردآہن ڈاکٹر مہاتیرمحمد سے اہم ملاقات ،مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیر کے سابق امیر وممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے ملائشیا کے سابق وزیر اعظم اور مردآہن ڈاکٹر مہاتیر محمد سے ان کی رہائش گا ہ پر اہم ملاقات کی ،ڈاکٹر مہاتیر محمد نے عبدالرشید ترابی کے اعزاز میں ظہرانہ دیا اس موقع پر عبدالرشید ترابی نے ڈاکٹر مہاتیر محمد کو مسئلہ کشمیر کے تاریخی پس منظر ،تحریک آزادی کشمیرمیں کشمیریوں کی قربانیوں اور بھارتی ریاستی دہشت گردی اور مظالم کے حوالے سے بریف کیا ،عبدالرشید ترابی نے ڈاکٹر مہاتیر محمد کو کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق بھارت پر دبائو بڑھانے کی ضرورت ہے تا کہ وہ ان قراردادوں پر عمل کرے،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ کشمیری امت مسلمہ کا حصہ ہیں نریندر مودی ان کو مسلمان ہونے کی سزادے رہا ہے اس لیے عالمی اور اسلامی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیریوں کو حق دلائے ،اس موقع پرملائشیا کے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد نے عبدالرشید ترابی کو یقین دلایا کہ وہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق ملنا چاہیے ملائشیا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کے لیے بھرپور تعاون کرے گا ،اس موقع پر عبدالرشید ترابی ڈاکٹر مہاتیر محمد سے دیگر امور پر بھی مشاورت کی ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں