میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ اسمبلی، وزیراعظم سے مستعفی ہونے کی قرار داد منظور

سندھ اسمبلی، وزیراعظم سے مستعفی ہونے کی قرار داد منظور

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۶ جولائی ۲۰۱۷

شیئر کریں

کراچی (بیورو رپورٹ) سندھ اسمبلی نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر مستعفی ہو جائیں ۔ یہ مطالبہ منگل کو ایک قرار داد میں کیا گیا ، جو پاکستان تحریک انصاف کے خرم شیر زمان اور پیپلز پارٹی کی خاتون رکن خیرالنساء مغل نے پیش کی تھی ۔ قرار داد اتفاق رائے سے منظور کرلی گئی قرار داد کی منظوری کے وقت مسلم لیگ (ن) اور مسلم لیگ (فنکشنل) کے ارکان ایوان میں موجود نہیں تھے ۔ قرار داد میںکہا گیا ہے کہ وزیر اعظم اس عہدے پر رہنے کا اخلاقی جواز کھو چکے ہیں ۔ انہوں نے اپنے اثاثوں کے بارے میں غلط بیانی کی ۔ سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی میں غلط دستاویزات پیش کیے اور ٹیکس چوری کا ارتکاب کیا ۔ اس سے پاکستان کے عوام کا اعتماد متزلزل ہوا ۔ لہذا اس ایوان کی متفقہ رائے یہ ہے کہ میاں نواز شریف فوری طور پر استعفیٰ دے دیں۔ خرم شیر زمان نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ پاناما کیس اور شریف خاندان کی لوٹ مار پر ایک سبق تعلیمی نصاب میں شامل کیا جائے تاکہ آنے والی نسلوں کو یہ پتا چلے کہ شریف خاندان نے اقتدار میں آ کر کیسے قوم کو لوٹا ۔ خوشی ہے کہ قوم کرپشن کے خلاف متحد ہے ۔ سینئر وزیر نثار احمد کھوڑو نے خرم شیر کی تحریک کی حمایت کی اور کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے ضد کی اور دھوکہ بازی کا ڈھونگ رچایا ۔ پیپلز پارٹی مسلم لیگ (ن) کو سیاسی شہید نہیں بننے دیگی ملک میں ایک وزیر اعظم کے جانے اور دوسرے کے آنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ جمہوریت چلتی رہے اور حکومت اپنی مدت پوری کرے نواز شریف وزارت عظمیٰ کے منصب پر رہنے کا جواز کھو چکے ہیں ۔ لہذا انہیں فوری طورپر مستعفی ہو جانا چاہئے نثار کھوڑو نے کہاکہ سپریم کورٹ نے ماضی میں چار مرتبہ مارشل لاء کو تحفظ دیا اور ایک مرتبہ معافی مانگی جو کافی نہیں ہے پاناما کیس کا فیصلہ ایسا نہیں ہونا چاہئے جس سے مدعی ، ملزم اور گواہ سب خوش ہوں انہوں نے کہا کہ عمران خان سے ایک بات پر سخت اختلاف رکھتے ہیں کہ وہ اپنے دھرنوں میں ریفری کی انگلی اٹھنے کی باتیں کرتے رہتے ہیں عمران خان اپنے کنٹینر چھوڑ کر آ گئے لیکن ریفری نہیں آیا۔ عمران خان کے بارے میں لوگوں کے ذہنوں میں بہت سوالات ہیں پیپلز پارٹی کی خاتون رکن خیر النسا ء مغل نے بھی اسی طرح کی قرار داد پیش کی جس میں وزیر اعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں