میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لاہور میں موسلادھار بارش، 90 سے زائد فیڈرز ٹرپ،متعدد علاقوں کی بجلی بند

لاہور میں موسلادھار بارش، 90 سے زائد فیڈرز ٹرپ،متعدد علاقوں کی بجلی بند

جرات ڈیسک
پیر, ۲۶ جون ۲۰۲۳

شیئر کریں

لاہور میں موسلا دھار بارش کے باعث 90 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے، شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی بند ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں موسلا دھار بارش کے باعث 90 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے، سبزہ زار، شاد باغ، وارث روڈ، سمن آباد، واپڈا ٹاﺅن میں بجلی بند ہو گئی، ٹھوکر نیاز بیگ، باغبان پورہ، ریلوے کالونی کے مختلف علاقوں میں بجلی بند ہے۔ بارش کے باعث علاقہ مکینوں نے جنرل ہسپتال کی دیوار گرا دی، ایم ایس کا کہنا ہے کہ دیوار گرنے سے آبادی کا پانی ہسپتال میں داخل ہو گیا، ایم ایس کاکہنا ہے کہ دیوار گرانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں