میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملیر سونے کی کان لینڈمافیا کیخلاف انتظامیہ کا کریک ڈائون

ملیر سونے کی کان لینڈمافیا کیخلاف انتظامیہ کا کریک ڈائون

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۶ جون ۲۰۲۰

شیئر کریں

(رپورٹ:جوہر مجید شاہ)کراچی ملیر سونے کی کان ضلع ملیر میں” لینڈ گریبنگ ” رہتی ” بجری ” قیمتی پتھر ” کروڈ آئل ” تیل ” پیٹرول” تجاوزات مافیا ” سمیت منشیات فروشوں کے تربیت یافتہ منظم گروہ کا غیر قانونی راج و (NEXES) کے خلاف ملیر انتظامیہ کا بڑا کریک ڈاؤن شروع ایک عرصے سے متحرک "مافیا” جن کی سرپرستی و پشت پناہی کرپٹ و راشی طاقتور سیاسی و انتظامی مافیا کی جانب سے جاری رہتی ہئے ادھر انتہائی باوثوق ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق کمشنر کراچی ڈویژن افتخار شلوانی متعلقہ ڈپٹی کمشنر ملیر متعلقہ ڈی آئی جی نعمان صدیقی ایس ایس پی ملیر طاہر نورانی نے کمر کس لی جرائم پیشہ منظم مافیا کے خلاف تمام تر دباؤ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے مزکورہ مافیا کو قانون کے مضبوط شکنجے میں جکڑنے کیلے سخت ترین آپریشن کا آغاز قانونی تقاضوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملوٹ مجرمان اور انکے سرپرستوں کو سخت سزائیں دلانے تک چین سے نہ بیٹھنے کا عزم ملیر میں قانون کی حکمرانی ہوگی جرائم پیشہ جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے ملیر کی انتظامیہ نے کاروائیاں تیز کر دی اس حوالے سے کمشنر کراچی افتخار شلوانی نے نمائندہ جرآت سے بات چیت کرتے ہوئے سخت آپریشن کی تصدیق کرتے ہوئے کہا قانون سے ماوراء کوئی نہیں ڈپٹی کمشنر ملیر نے اپنے فرائض سے عہدہ بر ہونے اور مافیا کے خلاف آئندہ سخت کاروائی کو پہلی ترجیح قرار دیا اس حوالے سے ڈی آئی جی ایسٹ کے ایک افسر نے بھی اس عزم کا اظہار کیا کہ اب مافیا کے برے دن شروع ہوگئے ہیں جبکہ ایس ایس پی ملیر طاہر نورانی جن کے ماتحت ضلع ملیر کے 8 تھانہ جات ہیں انھوں نے متعلقہ اسٹیشنز ہیڈآفیسرز سمیت افسران و اہلکاروں کے ساتھ جان کی پرواہ کئے بغیر مافیا کے خلاف تابڑ توڑ چھاپہ مار کاروائیاں شروع کر دی ہیں جسکے باعت مافیا کے ہوش اڑ گئے اور مافیا میں کھلبلی مچی ہوئی ہے ضلع ملیر کے 8 تھانوں جن میں تھانہ ملیر سٹی” شاہ لطیف” شرافی گوٹھ” قائد آباد ” شاہ لطیف ” سکھن” ابراھیم حیدری ” بن قاسم ” اسٹیل ٹاؤن تھانہ شامل ہئے دبنگ کاروائیاں جاری ہیں اور گرفتاریاں بھی ہوییں ہیں گزشتہ کئی روز سے ایس پی طاہرنورانی کی سربراہی میں پولیس نے ملیر سٹی،غریب آباد،تھرو نالہ،شرافی گوٹھ،فیچر کالونی،مانسہرہ کالونی،سواتی محلہ،ریڑھی گوٹھ،کوہی گوٹھ،عبداللہ گوٹھ،شاہ لطیف اور پبری میں لینڈ گریبرز سمیت جرائم پیشہ افراد کے خلاف تابڑ توڑ کاروائیاں کیں جبکہ قبرستان کے علاوہ دیگر علاقوں میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 425ایف آئی آرز کا اندراج کیا جو ریکارڈ ہے جسے شہریوں نے بھی سراہا ہ اور وزیر اعلیٰ سندھ، گورنر سندھ کمشنر کراچی، آئی جی سندھ سے جاری کارروائی کو منطقی انجام تک پہچانے کا مطالبہ کیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں