میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سکیورٹی فورسز نے دو کشمیریوں کو شہید کر دیا

سکیورٹی فورسز نے دو کشمیریوں کو شہید کر دیا

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۶ جون ۲۰۲۰

شیئر کریں

مقبوضہ جموں و کشمیر کے شمالی کشمیر میں ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ کے ہرد شیوہ گاوں میں جمعرات کو علی الصبح آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز نے مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا ۔قابض انتظامیہ کے دعویٰ کے مطابق علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد فوج، سی آر پی ایف اور ایس او جی کی ٹیم نے علی الصبح علاقے کو محاصرے میں لیا اور تلاشی کارروائی شروع کی جس کے بعد 4بجکر 30منٹ پر دو طرفہ گولیوں کا تبادلہ ہوا اس دور ان حکام نے انٹرنیٹ سروسز معطل کر دیں۔ضلع بارہمولہ میں 2000سے اب تک337مختلف واقعات میں 756 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ 1506واقعات میں 1580مجاہدین، 608 شہری اور 57نامعلوم افراد شہید کئے گئے۔ضلع میں اسی عرصے میں 468سیکورٹی فورسز کے اہلکار بھی مارے گئے۔ مقبوضہ جموں وکشمیر میں رواں سال 2020میں139کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا۔جن میں جنوری میں 22،فروری میں 12، مارچ میں 13، اپریل میں 33 ، مئی میں 16اور جون میں 43کشمیریوں کو شہید کیا گیاجبکہ 30سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوئے۔ادھر مقبوضہ کشمیر میں وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں پولیس نے لشکر طیبہ سے وابستہ عسکریت پسندوں کی پناہ گاہ کو تباہ اور پانچ نوجوان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق پولیس نے ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس اور فوج کے 2 آر آر نے ناربل علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران پانچ نوجوانوں کوگرفتار کیا ہے۔پولیس نے الزام لگایا ہے کہ گرفتار شدہ نوجوان کرہامہ بڈگام سے تعلق رکھنے والے عمران رشید، چیک کاوسا کے افشان احمد گنائی،کاوسا خلیسہ کے اویس احمد، کرہامہ کے محسن قادر، ماگام کے عابد راتھر لشکر طیبہ کے معاونین ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عسکریت پسندوں کے خفیہ کمین گاہ سے اسلحہ کا ذخیرہ بھی برآمد کیا گیا۔ جن میں اے کے 47 کے 28 لائیو رونڈز، ایک اے کے 47 میگزین اور لشکر طیبہ کے20 پوسٹرز ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے مقدمہ درج کیا ہے اور مزید کاروائی جاری ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں