میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گھریلو صارفین کیلئے گیس مہنگی کرنے کی منظوری

گھریلو صارفین کیلئے گیس مہنگی کرنے کی منظوری

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۶ جون ۲۰۱۹

شیئر کریں

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔بدھ کو مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ای سی سی نے گیس کے گھریلو صارفین کے لیے قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔ گھریلو صارفین کے لیے گیس 190 فیصد تک مہنگی ہوگی جبکہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔ اس کے علاوہ دیگر تمام کیٹیگریز کے لیے گیس کی قیمتوں میں31 فیصد سے زیادہ اضافے کی منظوری بھی دے دی گئی ہے ۔ گیس کی قیمتوں میں اضافہ آئی ایم ایف کی شرائط میں شامل تھا، گیس کی قیمتوں میں اضافے سے حکومت کو 500 ارب روپے سے زیادہ ریونیو حاصل ہوگا۔ حکومت دسمبر میں گیس کی قیمتوں کا دوبارہ جائزہ لے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں