میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسٹیٹ لائف اسکینڈل ، یوبی ایل کی ساکھ کو دھچکا

اسٹیٹ لائف اسکینڈل ، یوبی ایل کی ساکھ کو دھچکا

ویب ڈیسک
پیر, ۲۶ مئی ۲۰۲۵

شیئر کریں

یوبی ایل شاہراہ فیصل برانچ کے منیجر آصف رضا عرصے سے مالی خرد برد کا مرکزی کردار ہے
یوبی ایل انتظامیہ برانچ منیجر کو بچا کر نچلے درجے کے اسٹاف کو قربانی کا بکرا بنانے پر تُل گئی

اسٹیٹ لائف انشورنش اور یوبی ایل کے افسران کی باہمی مالیاتی خرد برد کے بعد ملک کے نامور ادارے اور اہم کاروباری شخصیات انتہائی ذہنی اذیت کا شکار ہو گئے ہیں۔ اور یوبی ایل سے اپنے ڈیپازٹس لے کر مختلف بینکوں میںمنتقل کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی ایسٹرن زون میں کئی ماہ سے جاری مالیاتی خرُد بُرد میں یوبی ایل کی شاہراہ فیصل برانچ گھناؤنے طریقے سے ملوث رہی ہے۔ ایسٹرن زون میں اضافی چیکس بنا کر یوبی ایل سے کیش کرانے جا نے کے ایک مخصوص پیٹرن نے بینکاری کے حلقوں سمیت اہم کاروباری شخصیات کو بھی کافی متاثر کیا ہے۔ جو انشورنش کے اضافی چیکس کو مخصوص بینک کے ذریعے کیشن کرانے کے اس پورے عمل کے بعد یوبی ایل پر اپنا اعتماد کھوتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یوبی ایل شاہراہ فیصل برانچ کے منیجر آصف رضا عرصہ دراز سے مالی خرد برد کا مرکزی کردار ہے ہیں۔ یوبی ایل کی اعلیٰ انتظامیہ برانچ منیجر آصف رضا کو بچا کر نچلے درجے کے اسٹاف کو قربانی کا بکرا بنانا چاہتی ہے۔ جبکہ گزشتہ دنوں یوبی ایل لاہور برانچ کے منیجر اور اسٹیٹ لائف انشورنش لاہور کے زونل اکانٹنٹ نے مل کر کروڑوں روپے کا گھپلا کیا تو دونوں اداروں نے اس خبر کو منظر عام پر نہیں آنے دیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں