میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ ،کھوڑو سسٹم میں کمزور بنیادوں پر تعمیرات کی کھلی آزادی

سندھ بلڈنگ ،کھوڑو سسٹم میں کمزور بنیادوں پر تعمیرات کی کھلی آزادی

ویب ڈیسک
پیر, ۲۶ مئی ۲۰۲۵

شیئر کریں

 

عاطف شیروانی نارتھ کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کی مضبوط ڈھال بن گئے
سیکٹر 9پلاٹ 487اور سیکٹر 5C2 پلاٹR147پرغیر قانونی بالائی منزلیں تعمیر

کراچی میں جاری غیر قانونی تعمیرات نے ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں رائج اسحاق کھوڑو سسٹم کے تحت کمزور بنیادوں پر بالائی منزلوں کی تعمیر کی چھوٹ دی جارہی ہے ۔ کمزور بنیادوں پر تعمیر کی جانے والی بالائی منزلوں سے کراچی کا مستقبل خطرے سے دوچار ہے۔ بلڈنگ افسران کو غیر قانونی دھندوں کی سرپرستی کی مکمل چھوٹ دی جا رہی ہے۔ جس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے بدعنوان بلڈنگ افسران خطیر رقوم بٹورنے کے بعد خلاف ضابطہ تعمیرات کو انہدام سے محفوظ رکھنے کی گارنٹی دے رہے ہیں۔ اسی ضمن میں ضلع وسطی کے علاقے نارتھ کراچی میں سینئر بلڈنگ انسپکٹر عاطف شیروانی کا نام سامنے آیا ہے۔ موصوف نے کمزور بنیادوں کی پرانی عمارتوں پر بالائی منزلوں کی تعمیر شروع کروا رکھی ہیں۔ زیر نظر تصاویر میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ نارتھ کراچی سیکٹر 9پلاٹ نمبر 487اور سیکٹر 5C 2میں پلاٹ نمبر R147کی کمزور بنیادوں پر بالائی منزلوں کی تعمیرات انہدام نہ ہونے کی گارنٹی کے ساتھ جاری ہیں ۔دلچسپ امر یہ ہے کہ وسطی میں جاری غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کے لئے تشکیل دی جانے والی کمیٹی بھی نارتھ کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کرنے سے قاصر ہے۔ نمائندہ جرأت کی جانب سے نارتھ کراچی میں جاری غیر قانونی تعمیرات پر موقف لینے کے لئے عاطف شیروانی سے رابط کرنے کی کوشش کی گئی مگر رابطہ ممکن نہ ہو سکا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں